چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی

بیجنگ
رائٹر
چین میں نیا قانون متعارف کروایا گیا ہے۔ جس کے تحت دارالحکومت بیجنگ میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ چین میں30کروڑ افراد تمباکو نوشی کے عادی ہیں ۔ اور تقریبا دس لاکھ افراس اس کے باعث مختلف امراض کا شکار ہوکر فوت ہوجاتے ہیں ۔ خیال رہے کہ سگریٹ نوشی پر چین میں پہلے سے ہی پابندی عائد تھی تاہم اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی تھی ۔ اب نئی قانونی اصلاحات کے تحت ہوٹلوں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس قانون پر عمل در آمدکے لئے ہزاروں کی تعداد میں معائنہ کاروں کی مدد حاصل کی جائے گی ۔ چین کی وزارت صحت نے2011میں سفارشاتجاری کی تھیں جن میں ملک بھر کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وہ قوانین مبہم تھے اور شہریوں کی جانب سے ان پر عمل نہ کرکے ان کا تمسخر اڑایاجاتا تھا ۔ نئے قوانین پر نومبر2014میں قانون سازوں نے اتفاق کی تھا مگراب کئی ماہ بعد ان کا اطلاق کیا جارہا ہے ۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کے علاوہ سرکاری ویب سائٹس پر اس کا نام ڈالا جائے گا تاکہ اسے شرمندہ کیا جائے ۔ نئے قانون کے تحت تمبا نوشی کی تشہیر کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سگریٹ کے استعمال کی روک تھام کے لئے بنائے جانے والے سخت قوانین کا خیر مقدم کیا ہے ۔

Beijing public smoking ban begins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں