لالو اتحاد کے لئے نتیش سے پر امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

لالو اتحاد کے لئے نتیش سے پر امید

پٹنہ
ایجنسیاں
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے آر جے ڈیی اور جے ڈی یو کے درمیان اتحاد کی خبروں پر آج آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ میرے اور نتیش کمار کے درمیان اور نہ ہی ہمارے کسی دوسرے لیڈر کے درمیان کوئی وقت ہے ۔ ہم جلد ہی اتحاد کو لے کر تمام ضروری فیصلہ کرلیں گے ۔ لالو نے کہا کہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے درمیان کوئی دقت نہیں ہے ۔ دونوں فریقوں کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے ۔ جنتا پریوار کے انضمام یا جے ڈی یو، آر جے ڈی کے درمیان اتحاد کی بات فی الحال بنتی نہیں نظر آرہی ہے ۔ انضمام پر گرہن کی بات تو جے ڈی یو نے قبول بھی کرلیا ہے، جب کہ آر جے ڈی بتائی جارہی ہیں۔ اگر چہ اس پر بھی شک کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ دوسری جانب جے ڈی یو کے قومی صدر شرد یادو اور لالو پرساد یادو کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ یہ ملاقات لالو پرساد یادو کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اگرچہ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی اس کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ رات کو شرد یادو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی ملے۔ وہیں دن میں بہٹاروانہ ہونے کے وقت لالو پرساد نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مقامی بلدیاتی کوٹے کی سیٹوں کے امید واروں کا اعلان قانون ساز کونسل انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کیاجائے گا ۔ غور طل ہے کہ خالی ہورہی قانون ساز کونسل کے24سیٹوں میں آر جے ڈی۔ جے ڈی یو کے درمیان 10-10سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو لے کر عام رائے بن چکی ہے۔ باقی4سیٹوں کو کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے لئے چھوڑنے پر بات چیت جاری ہے ۔

Lalu-Nitish alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں