قبائلی بہبود کی تمام اسکیمات کو یکجا کرنے پر وزیراعظم مودی کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-16

قبائلی بہبود کی تمام اسکیمات کو یکجا کرنے پر وزیراعظم مودی کا زور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے قبائلی بہبود سے متعلق اسکیمات ون بندھو کلیان یوجنا سمیت قبائلی فلاح کے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کے قبائلی عوام کی فلاح کے مقصد سے شروع کی جانے والی اسکیمات کو یکجا کرنے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی فلاح کے مختلف اقدامات کے نتائج میں بہتری پیدا کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے شعبوں کو ایک مدت مقررہ کے اندر معینہ مقاصد کی تکمیل کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قبائلی آبادیوں میں سکل اینیمیا(خون کی کمی) کی اندازہ کاری کے اقدامات کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوںنے قبائلی زمروں کے لئے حال ہی میں شروع کی گئی سماجی سلامتی کی اسکیموں اور جن دھن یوجنا کے اثرات کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیکر کہا کہ قبائلی ثقافتی دستوں کے میلے کے اہتمام کے امکانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر بہبودی قبائل جوئل اورام اور سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پنشن سے متعلق کارروائی میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آدھار نمبر سے منسلک ایک آن لائن نگرانی کا نظام لاگو کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے حال میں ملازمین اور دیگر محکموںکے سینئر حکامکے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ہندوستانی فوج کے وظیفہ خوارسابق فوجیوںکے مسئلہ پر کہا کہ مسائل کے حل کے طور پر آدھار سے وابستہ حل کے نظام کے استعمال پر زور دیا۔ فوج و دفاعی خدمات کے وظیفہ یاب ملازمین کے لئے آدھار سے وابستہ زندگی عہد نامہ کی سہولت کے موضوع میں3جون کو ہوئی اس میٹنگ کی کارروائی کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پنشن کے معاملات کی ای نگرانی کے نظام تاخیر سے نمٹنے کی سمت میں ایک اچھا قدم ہوگا ۔ وزیر اعظم نے پنشن معاملات میں تاخیر کی نگرانی کے لئے ای نگرانی کے نظام لاگو کرنے کا مشورہ دیا ۔ تفصیلات میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہے کہ وزارت ریلوے ، دفاعی محکمہ، ڈاک محکمہ اور دورچار وزارت کی طرف سے پنشن کی منظوری اور ادائیگی (مستقبل) کے لئے آن لائن نگرانی کا نظام اپنائے جانے کا امکان تلاش کیاجائے گا۔ ملک میں تقریباً55لاکھ مرکزی وظیفہ یاب موجود ہیں۔ اجلاس میں آدھار کے نمائندوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے ، انڈین آرمی اور انڈین ایر فورسکے میں روزگارحاصل کرنے والے آدھار نمبر حاصل کرتے ہوئے اس سے منسلک ہورہے ہیں ۔

PM Modi seeks greater convergence of schemes aimed at tribal welfare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں