سب کے لئے مکان - اسکیم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-12

سب کے لئے مکان - اسکیم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

نئی دہلی
وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے آج’’ سب کے لئے مکان‘‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے تئیں مجموعی طریقہ کار اپنانے کے لئے ایک میٹنگ بلائی۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں اس سلسلے میں ہوئے اب تک کے کام کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو ایک لچکدار طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔ ایک ایسا طریقہ کار جس میں علاقائی حالات صورتحال جیسے تعمیری سامان، لوگوں کی عادتیں و اطوار اور ان کے زندگی گزارنے کے طریقے کا لحاظ رکھا جائے۔ وزیرا عظم نے کہا، ایک قبائلی اینٹوں اور گارے سے بنے گھر کے مقابلے میں ہوسکتا ہے کہ روایتی علاقائی سازوسامان سے بنے گھر کو ترجیح دے۔ وزیر اعظن نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ہمیں گاؤں کے بعدگاؤں کے ہدف کو حاصل کرنا چاہئے تاکہ ٹھوس ترقی ہوسکے اور اس کی موثر طریقے سے نگرانی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مکان کے ساتھ آنے جانے اور پہنچنے اور رابطے سے متعلق تمام عام سہولیات کو بھی مہیا کرانا چاہئے ۔ تاکہ سمسیا مکت گرام(مسائل سے پاک گاؤں) کے تصور کو عملی جامہ پہنایاجاسکے ۔ شہری علاقوں کے لئے وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ شہری ٹھوس کچرے کا استعمال اینٹیں بنانے کے لئے کیا جانا چاہئے جو تعمیر میں کار آمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفات سے متاثرہ علاقوں سے متعلق تمام ضروری اصولوں کو نئے مکانات کی تعمیر کرتے ہوئے ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو ، وزیر دیہی ترقی چودھری بریندر سنگھ اور ایچ یو پی اے، دیہی ترقیات ، نیتی آیوگ اور دفتر وزیر اعظم کے سینئر عہدیداروں نے اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوچھ بھارت ابھیان کے اپنے اہم پروگرام ترقی کے اعلیی سطحی اجلاس میں جائزہ لیا اور حکام کو گنگا دریا کے کنارے کی بستیوں میں بیت الخلاء کی تعمیر پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ شہری ترقی ، پانی کی فراہمی اور حفظا صحت وزارتوں اور نیتی آیوگ اور وزیر اعظم کے دفتر کے حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس میں انہوں نے یہ ہدایات بھی دی کہ جو ریاست ٹوائلٹ تعمیر میں پیچھے ہیں اس کے ساتھ ہم آہنگی قائم کر کے اس کام میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق انہوں نے حکومت کے ایک دوسرے پروگرام گنگا صفائی کو کامیا ب بنانے کے لئے بھی اس دریا کے کنارے بسی بستیوں اور گاؤں میں بیت الخلا کی تعمیر پر خاص توجہ دینے کو کہا ۔ مودی نے یہ بھی مشورہ دیا کہ سوچھ بھارت ابھیان میں روحانی گرووں کو بھی شامل کیاجائے ، خاص طور پر جگن ناتھ یاترا اور کمبھ میلہ جیسی تقریبات کے وقت ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ساتھ جوڑنے کے واسطے سرکاری ذرائع سے حوصلہ افزا ایوارڈز کا نظام کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کوئز مقابلے منعقد کئے جانے چاہئیں۔ اس جائزہ اجلاس میں شہری ترقی کے وزیر ایم اینکیانائیڈو اور دیہی ترقی کے وزیر بیریندر سنگھ بھی موجود تھے ۔

PM Modi reviews preparations for 'Housing for All' initiative

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں