ہندوستان اور سویڈن دفاعی تعاون میں اضافہ پر رضامند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-12

ہندوستان اور سویڈن دفاعی تعاون میں اضافہ پر رضامند

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور سویڈن نے اپنے دفاعی اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ دونوں ممالک نے اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کی اہم ہم میک ان انڈیا میں سویڈن کی دفاعی کمپنیوں کی شراکت کے تعلق سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ وزارت دفاع کے اہم ترجمان ستاشو کر نے ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر اور سویڈن کے وزیر دفاعپیٹر ہلٹکوسٹ کے درمیان دیر رات ہوئی بات چیت کے بعد ٹوئٹ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ پر رضا مندی کی گئی ہے۔ یہ بات چیت تقریبا90منٹ تک چلی ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکرجی کے حالیہ سفر سویڈن کے بعد ہی سویڈن کے وزیر دفاع ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں ۔ صدر جمہوریہ کے قیام سویڈن کے دوران مختلف میدانوں میں باہمی تعاون سے متعلق24مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے تھے۔ جناب پیٹر9سے12جون 2015تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ ہنودستانی وزیر دفاع جناب منوہر پاریکر سے ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے منظر نامے سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر گفتگو آئے ۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے متعلق ایک دوسرے کے نظریات سے اتفاق کیا اور اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ سویڈن کی فرموں کو ہندوستان میں میک ان انڈیا مہم کے تحت دفاعی سازوسامان کی تیاری میں شامل کرنے کے مسئلے پر بھی دونوں فریقوں نے گفتگو کی ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور سویڈن کے دفاعی اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ سویڈن کے وزیر دفاع ہندوستان ایراناٹکس لمٹیڈ( ایچ اے ایل) اور بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ( بی ای ایل) سے تبادلہ خیال کے لئے آج بنگلورو گئے ہیں ۔

India,Sweden agree to enhance defence cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں