مودی کی پشت پناہی میں مودی - راہول گاندھی کی یلغار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-16

مودی کی پشت پناہی میں مودی - راہول گاندھی کی یلغار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو مسائل کا انبار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے آئی پی ایل کے سابق سربراہ کا تحفظ کرنے کا الزام عائد کیا اور انہیں فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ راہول نے للت مود کو کالے دھن کی علامت سے تعبیر کتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان ک پشت پناہی میں ہیں۔ نیز انہوں نے مودی سے اس طرح کی پشت پناہی سے باز آنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ چھتیس گڑھ کے دورہ پر روانہ گاندھی نے توئیٹر پر کہا کہ ملک میں ایک ہی شخص ہے جو حکمرانی کررہاہے اور وہ نریندر مودی ہے ، مودی کو للت مودی کی اس طرح کی پشت پناہی سے باز آجانا چاہئے ۔ یہ معاملہ محض سشما جی کے استعفیٰ پیش کردینے سے حل ہونے والا نہیں ہے ۔ بلکہ وزیر اعظم ہی کو چاہئے کہ وہ سشما جی ہی کو حکومت سے برطرف کریں ۔ اس سوال کہ بی جے پی سشما کی پشت پناہی میں ہیں؟ گاندھی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ یقینا پارٹی سشما جی کی پشت پناہی میں ہے اور پارٹی تو محض مودی جی کی ہے اور مودی ہی مودی(للت) کی پشت پناہی میں ہینَ بہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو قائد نتیش کمار نے کہا کہ جس جارحانہ انداز میں حکومت بی جے پی اور آر ایس ایس نے سشما سوراج کی حمایت میں جھنڈے لہرائے ہیں ، اس سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ وہ اپنے ملزام و مجرم افراد کی حمایت میں سب کچھ کر گزریں گے ۔ اس کے برعکس اگر ان کے مخالف کسی فرد کی جانب سے کوئی جرم اور الزام ثابت بھی نہ ہو تو وہ اس کو مجرم اور ملزام ثابت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ برطانوی سفری دستاویزات حاصل کرنے میں سشما کی جانب سے کی گئی مداخلت کو کسی حال میں برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔ تاہم بی جے پی اتحادی شیو سینا کی جانب سے یہ کہتے ہوئے مکمل حمایت کی جارہی ہے کہ مودی حکومت کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کے لئے سشما سوراج کو سیاسی مخاصمت کے ساتھ نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ این سی پی گرچہ ان کے اس عمل کی مخالف ہے تاہم وہ ان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو نکارتی ہے ۔ واضح رہے کہ للت مودی ، ہندوستان میں مطلوب ہیں۔ وہ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مبینہ بیٹنگ اور فنڈس کے تغلب کی تحقیقات سے بچنے2010سے لندن میں مقیم ہیں ۔

دریں اثنا کوربا(چھتیس گڑھ) سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر چھتیس گڑھ پردیش کانگریس بھوپیش باگھیل اور سابق چیف منسٹر اجیت جوگی کے درمیان آج یہاں موضع مدن پورہ میں چوپال کے دوران پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ماحولیات کارکن آلو ک شکلا نے پروگرام کا اہتمام کیا اور جوگی نے باگھیل سے کہا کہ وہ دیہاتیوں کی میٹنگ(چوپال) میں قبائلیوں کو بولنے کا موقع دیں۔ دیگر علاقہ کے لوگوں کے بجائے قبائلیوں کو اپنی بات کہنے کا موقع دینا مناسب ہوگا ۔ اس پر دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی ۔ کانگریس کے ایک قائد نے یہ بات بتائی۔ تاہم اے آئی سی سی جنرل سکریٹری بی کے پرساد نے مداخلت کی اور ان دونوں کو چپ کرایا ۔ جوگی اس بات پر بھی ناراض تھے کہ چوپال اسٹیج پر راہل گاندھی کے ساتھ موجود رہنے والے قائدین کے نامون کی ایس پی جی لسٹ میں ان کا نام بینہ طور پر شامل نہیں تھا۔ تاہم انہیں بعد میں اسٹیج پر بیٹھنے کی اجازت ملی، لیکن راہول گاندھی کو ان سے فاصلہ بر قرار رکھتے دیکھا گیا ۔ اجیت جوگی جب وہیل چیر پر راہول گاندھی کے قریب بیٹھنا چاہتے تھے تو راہول نے بھوپیس سے کہا کہ وہ ان کے بازو بیٹھیں۔

PM Modi has jumped to the rescue of Lalit Modi: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں