ڈیٹال صابن پوری طرح محفوظ - کمپنی کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

ڈیٹال صابن پوری طرح محفوظ - کمپنی کی وضاحت

dettol soap
لکھنو، نئی دہلی
یو این آئی
مارکٹ میں کم وزن کے ڈیٹال صابنوں کی موجودگی کے تنازعہ کے ایک دن بعد ڈیٹال کمپنی نے آج اپنے بیان میں وضاحت کی کہ کمپنی قواعد پر سختی سے عمل آوری کرتی ہے لیکن وزن میں کمی کے امکان کو خارج نہیں کیا کیونکہ پیاکنگ سے دکانات تک سفر کے دوران صابنوں میں نمی کم ہونے سے ایسا ہوسکتا ہے ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ صابن استعمال کے لئے صد فیصد محفوظ ہے اور داخلی معیارات کے علاوہ متعلقہ حکام کی جانب سے مقرر کردہ معیارات کو یقینی بنانے کے لئے سلسلہ وار سخت جانچ کے مراحل سے گزرتا ہے ۔ ان اطلاعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ اچانک جانچ کے دوران صابن کے نمونے کم وزن کے پائے گئے ، کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے یہ مسئلہ نہایت ہی سنجیدگی سے لیا ہے اور کمپنی کی کوالٹی جانچ کہتی ہے کہ پیاکنگ کے وقت اس کا بیاچ وزن125گرام ہے جیسا کہ پیاک پر درج ہے ۔ اشیائے صرف کی پیاکنگ کے رہنما خطوط کے مطابق پیاک پر درج وزن، پیاکنگ کے دوران وزن کے مطابق ہوتا ہے۔ کمپنی کے بیان میں کہا کہ تکنیکی طور پر ریٹیل رکانات تک سفر کے دوران عموما تمام صابنوں کی نمی ختم ہوجاتی ہے نتیجتاً وزن میں کمی آجاتی ہے ۔ فوڈ اینڈ ڈرک انتظامیہ کی جانب سے ہمیں موصول ہونے والے مکتوب میں کم وزن اور ناقص معیار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں گے اور نمونہ کے پروڈکٹوزن میں مبینہ فرق کو سمجھنے کے لئے جامع جانچ کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں80سالوں سے اس برانڈ پر اعتماد ہے ۔ کمپنی گاہکوں کی صحت و سلامتی کے تئیں پابند عہد ہے ۔ اطلاع ہے کہ ڈیٹال صابن حال ہی میں آگرہ میں کم وزن کا پایا گیا اور ضلع کے ڈرگ، انسپکٹر آر ایس یادو نے کہا کہ ان کی ٹیم نے نومبر2014میں ڈیٹال صابن کے نمونے حاصل کیے اور رپورٹس میں پایا گیا کہ تمام نمونوں کا وزن پیاکٹ پر تحریر کردہ وزن سے8گرام کم ہے یادو نے کہا کہ ان رپورٹس کی ریاستی دارالحکومت میں واقع لیباریٹری کی جانب سے بھی توثیق کی جاچکی ہے ۔

Dettol Company clarifies soap totally safe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں