ایل پی جی سبسیڈی دستبرداری مہم - ردعمل خاطر خواہ نہیں - وزیر پٹرولیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

ایل پی جی سبسیڈی دستبرداری مہم - ردعمل خاطر خواہ نہیں - وزیر پٹرولیم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ترک کردیں مہم شروع کرنے کے تین ماہ بعد ڈومسٹک ایل پی جی( پکوان گیس) صارفین کے صرف0۔35فیصد صارفین ابھی تک سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کیے ہین ۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان کی زیر صدارت گزشتہ ہفتہ ایک جائزہ اجلاس میں مطلع کیا گیا کہ ایل پی جی کے جملہ15۔3کروڑ صارفین کے منجملہ صرف5۔5لاکھ صارفین نے پکوان گیس سبسیڈی سے رضاکارانہ طور پر دستبرداری اختیار کی ہے اور مارکٹ کی قیمت پر پکوان گیس حاصل کررہے ہیں ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ حالانکہ پردھان نے جنوری سے ہی خوشحال اور دولت مند افراد کو ایل پی جی کی سبسیڈی سے دستبرداری پر زور دے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہ مارچ میں اس مہم کا سرکاری طور پر آغاز کیا، تاکہ سبسیڈی سے بچنے والی رقم کا دیگر ضرورت مندوں کے لئے بہتر استعمال کیاجاسکے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ حالانکہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، سرکاری عہدیداروں اور عوامی شعبہ کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی گئی ، لیکن اس پر رد عمل زیادہ پرجوش انداز میں نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایل پی جی سبسیڈی سے دست برداری اختیار نہیں کی ہے ۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی بہت کم رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم ، وزیر اعظم کی جانب سے شروع کردہ مہم کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے سخت جدو جہد کررہے ہیں ، حتی کہ وہ اہم شخصیتوں کو شخصی طور پر فون پر درخواست کررہے ہیں کہ ایل پی جی سبسیڈی سے دستبردار ہوجائیں۔ اس بات کا تیقن کرنے کے لئے سبسیڈی شرح پر ایل پی جی صرف حاجت مندوں کو حاصل ہو ، انہیں نے وزیر بننے کے فوری بعد اپنے سبسیڈی ایل پی جی کنکشن سے دستبرداری اختیار کرلی اور اس وقت سے وہ مارکٹ شرح پر گیس سلنڈرس خرید رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر وزیر فینانس ارون جیٹلی اور اکھلیش یادو جیسے چیف منسٹروں اور کئی وزیروں نے ایل پی جی سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ، تاہم مہم اتنی کامیاب نہیں ہوئی جتنی توقع کی جارہی ہے ۔

Only 0.35% domestic LPG users gave up subsidy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں