میگی پر امتناع کے خلاف حکم التوا سے ممبئی ہائیکورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

میگی پر امتناع کے خلاف حکم التوا سے ممبئی ہائیکورٹ کا انکار

ممبئی
پی ٹی آئی
نیسلے انڈیا کو آج قانونی طور پر راحت حاصل کرنے میں اس وقت ناکامی ہوئی جب ممبئی ہائیکورٹ نے مرکزی محکمہ تحفظ خوراک اور مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے میگی نوڈلس پر عائد کی گئی پابندی کے خلاف حکم التوا جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس بی پی کولبوالا نے نیسلے انڈیا لمٹیڈ کی درخواست کیس ماعت کرتے ہوئے حکومت ہند کے تحفظ خوراک و معیارا تھاریٹی اور حکومت مہاراشٹرا کو اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کمپنی نے امتناعی احکام کو چیلنج کرتے ہوئے حکم التوا کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت 30جون کو مقرر کی ہے۔ بنچ نے احساس ظاہر کیا کہ میگی کے مختلف قسم کے نوڈلس مارکٹ سے پہلے ہی ہٹائے جاچکے ہیں۔ چنانچہ اس مرحلہ میں امتناعی احکام پر کسی قسم کے حکم التوا کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔ عدالت نے تاہم کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی نیسلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی خواہاں ہوں تو اسے سوئز ہمہ قومی کمپنی کی ہندوستانی شاخ کو72گھنٹے قبل نوٹس دینا ہوگا۔ نیسلے نے دہلی میں قائم ایف ایس اے آئی کے5جون کو جاری کردہ امتناعی احکام کو کالعدم کرنے کی عدالت سے درخواست کی تھی ۔ اس حکم میں اتھارٹی نے نیسلے کے چیف ایکزیکٹیو عہدیدار سے کہا تھا کہ بازار سے میگی کے تمام9 قسم کے نوڈلس فی الفور ہٹالئے جائیں جو کہ غیر محفوظ اور انسانی زندگی کے لئے مضرت رساں ہیں۔ اس حکم کے ذریعہ کمپنی کومزید نوڈلس کی تیاری درآمد اور سپلائی سے بھی روک دیا گیا ۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں استدلال کیا تھا کہ امتناعی احکام جاری کتے ہوئے قانون ایف ایس ایس اے آئی کی دفعہ34کی لازمی شقوں کا خیال نہیں رکھا گیا جو ہنگامی صورتحال میں امتناعی نوٹس اور احکام جاری کرنے سے متعلق ہے ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ احکام بغیر کسی اتھارٹی اور قانونی عمل کی تکمیل جاری کردئیے گئے ۔ کمپنی نے ان احکام کو غیر قانونی آمرانہ اور فطری انصاف کے اصولوں کے ساتھ ساتھ دستور ہند کے خلاف قرا ر دیا۔

No relief for Nestle, Bombay High Court declines to stay ban on Maggi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں