بینکوں میں شرح سود میں بڑی تخفیف کا امکان - وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

بینکوں میں شرح سود میں بڑی تخفیف کا امکان - وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا انکشاف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عوامی شعبہ کے بینکوں نے آج تیقن دیا کہ آنے والے دنوں میں شرح سود میں زبردست تخفیف کی جائے گی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے عوامی شعبہ کے بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد یہ انکشاف کیا ۔ اس اجلاس میں عہدیداروں نے اپنی مالیاتی کارکردگی اور آر بی آئی کی شرح میں تخفیف کی منتقلی کے مسئلہ کا جائزہ لیا ۔ جیٹلی نے کہا کہ شرح سودمیں تخفیف کا کچھ حصہ گاہکوں کی طرف منتقل ہوگا جب کہ بعض بینکس نے اسے منتقل نہیں کیا ہے ۔ میرے خیال میں آئندہ چند دنوں میں چند بینکرس کا احساس ہوگا کہ اگلے چند ہفتوں میں وہ شرح سود میں کافی تخفیف کے موقف میں ہوں گے ۔ جیٹلی کا کہنا ہے کہ بعض بینک شرح تخفیف کو گاہکوں کی طرف منتقل کرنے کے موقف میں نہیں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ماحول امید افزا ہے۔ آربی آئی کی جانب سے اس کی پالیسی شرح میں2جون کو0.25فیصدشرح تخفیف کے بعد ایس بی آئی کے بموجب کئی بینکوں نے اپنے اقل ترین شرح قرض میںتخفیف کی ہے ۔ آر بی آئی نے اس سال جنوری کے بعد سے قرض کی شرح میں تین مراحل میں جملہ0.75شرح کی تخفیف کی ہے ۔ یہ شرح فی الھال7.25فیصد ہے ۔

Banks to reduce interest rates soon, says Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں