قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کا آئندہ ماہ دورہ میانمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کا آئندہ ماہ دورہ میانمار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول 17جون کو میانمار کا دورہ کریں گے جہاں وہ سر کردہ قائدین بشمول صدر یوتھین سین سے ملاقات کریں گے ۔ ہندوستانی فوج نے ہند۔ میانمار سرحد پر انسداد شورش پسندی کارروائی انجام دی ہے جس کے چند دن بعد ڈوول میانمار کا دورہ کرہے ہیں ۔سرکردہ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں حکومتوں کا آپس میں مسلسل ربط ہے ۔ ڈوول شمال مشرق کے انتہا پسندوں کے خلاف مزید مشترکہ کارروائیوں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کے مقصد سے اس ملک کا دورہ کریں گے ۔ باور کیاجاتا ہے کہ ڈوول ہند۔ میانمار کی سرحد پر9جون کو انجام دی گئی کارروائی کی منصوبہ بندی میں سرگرم طور پر شامل رہیں ہیں، وہ اپنے اس دورہ کے دوران سینئر سیکوریٹی اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملک کے صدر کے ساتھ ملاقات کا وقت بھی طلب کیا گیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کی افواج کے بہترین کارکردگی تعلقات ہیں ۔ ذرائع نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ میانمار نے انتہا پسندوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی کاروائی پر ناپسندیدگی ظاہر کی ہے یا اس کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مئی2014میں کئے گئے سرحدی تعاون معاہدے کا استعمال کرتے ہوئے یہ کارروائی انجام دی ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی سیکوریٹی ایجنسیوں کے درمیان سلامتی تعاون اور معلومات کے تبادلہ کا فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔ اس معاہدہ کی ایک اہم شق کے تحت دونوں ملک بین الاقوامی سرحد پر اپنی اپنی جانب ایک دوسرے کے تعاون سے طلایہ گردی کریں گے اور دونوں ملکوں کی افواج آبی سرحدوں کی حفاظت کریں گی۔ یاد رہے کہ فوجی کمانڈوز نے9جون کو میانمار کی سرحد کے چند کول میٹر اندر انتہا پسندوں کے کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے انہیں تباہ کردیا تھا ۔ یہ حملہ فضائیہ کے تعاون سے کیا گیا اور ان کیمپوں میں روپوش عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔ این ایس سی این( کے) اور کے وائی کے ایل تنظیموںکے مشتبہ انتہا پسندوں نے منی پور اور ارونا چل پردیش میں حملے کرنے کے بعد میانمار میں پناہ لے لی تھی ۔

National Security Advisor Ajit Doval to visit Myanmar soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں