فون ٹیپنگ - آندھرا پولیس کی جانب سے 12 ٹیلی کام کمپنیوں کو نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

فون ٹیپنگ - آندھرا پولیس کی جانب سے 12 ٹیلی کام کمپنیوں کو نوٹس

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش پولیس، جو تلنگانہ حکومت کی جانب سے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ، ان کے وزرا اور دیگر کی مبینہ فون ٹیاپنگ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ نے یہاں کی12ٹیلی کام کمپنیوں کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے ان کے نمائندوں سے حاضر ہونے کی ہدایت دی ۔ اے پی حکومت نے گزشتہ ہفتہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور دیگر کے خلاف ان کی جانب سے مبینہ فون ٹیاپنگ پر ریاست کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کردہ کیسز سے نمٹنے خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی ۔ ان معاملات کی مزید تحقیقات کے حصے کے طور پر12ٹیلی کام سرویس پروائیڈرس کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ وجئے واڑہ پولیس کمشنر اے بی وینکٹیشور راؤ نے پی ٹی آئی کو یہ بات فون پربتائی۔ راؤ نے کہا کہ انہیں (ٹیلی کام کمپنیوں) پولیس کے پاس آج اور کل حاضر ہونے کو کہا گیا ہے ۔ ان کے(ٹیلی کام کمپنیوں)کچھ نمائندوں نے ایس آئی ٹی کے روبرو حاضری دینے کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ایس آئی ٹی جاننا چاہتی ہے کہ آیا ٹیاپنگ کی گئی اور کیا یہ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ کن حالات اور کن کی ہدایات کے تحت کمپنیوں نے فون ٹیاپنگ کی۔ ایک سینئر سی آئی ڈی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر فون ٹیاپنگ کی گئی تو کیا ضوابط پر عمل کیا گیا اور کس کے حکم پر ایسا کیا گیا اور کیا اس سلسلے میں پیشگی اجازتیں لی گئی تھیں۔ دراصل فون ٹیاپنگ کا قضیہ ٹی ڈی پی تلنگانہ ایم ایل اے ریونت ریڈی پر مرکو زنوٹ برائے ووٹ اسکام سے مربوط ہے جو فی الحال جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ تلنگانہ کے نامزد رکن اسمبلی ایلویس اسٹیفنس نے قبل ازیں اے سی بی سے شکایت درج کرائی تھی کہ یکم جون کو منعقدہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ٹی ڈی پی ایم ایل سی امید وار کے حق میں ووٹ دینے کے لئے انہیں پانچ کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ۔ 7جون کو تلگو ٹی وی نیوز چینل نے چندرا بابو نائیڈو اور اسٹیفنس کی مبینہ گفتگو کے آڈیو ٹپس نشر کئے تھے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش بھر میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف87کیسس درج کئے گئے تھے ۔ اے پی حکومت نے ان کیسس کی انکوائری کرنے کے لئے17جون کو ڈی آئی جی رینک عہدیدارمحمد اقبال کی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

Naidu tapes: AP Police slaps notices on 12 telecom firms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں