گوداوری میں پارنی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ - تلنگانہ اور آندھرا میں سیلاب کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

گوداوری میں پارنی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ - تلنگانہ اور آندھرا میں سیلاب کا خطرہ

حیدرآباد
آئی اے این ایس
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، کیونکہ دونوں تلگو دیاستوں میں پیر کے روز بھی متواتر تیسرے دن بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ تلنگانہ کے کھمم اور آندھرا پردیش کے مشرقی گوداواری اضلاع کے بے شمار مواضعات کا رابطہ ٹوٹ گیا ، کیوں کہ دریائے گوداوری اور اسکی امدادی ندیاں سیلاب کی زد میں ہیں۔ کھمم ضلع کے بھدرا چلم میں گوداواری میں پانی کی سطح میں پیر کے دن صبح 9بجے37فیصد اضارہ ہوا جس کے نتیجہ میں اطراف کے کئی مواضعات زیر آب آگئے۔ چوں کہ مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے، عہدیداروں کو شام تک مزید بہاؤ کی توقع ہے ۔ ضلع میں کئی ندیاں ، آبی ذخائر ، چشمے اور تالاب ابل پڑے ہیں کیونکہ متواتر چھٹے روز بھی بارش ہوتی رہی۔ چھتیس گڑھ میں طوفانی بارش نے تالی پیر و دریا کے اطراف تالی پیر ریز وائر پر سیلاب کی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ یہ دریا کھمم ضلع میں دریائے گوداوری کا مددگار دریا ہے ۔ عہدیداروں نے اس پراجکٹ کے 22دروازے کھول کر ایک لاکھ کیوسیک پانی چھوڑا۔ اسی ضلع کے چیکوپلی اسٹریم میں سیلاب آنے سے نشیبی کازو ے غرقاب ہوگیا جس سے اطراف کے مواضعات کا سڑک سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کھمم اسٹریم میں بھاری اندرونی بہاؤ کی وجہ سے آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میںدریائے گوداوری اور سیلاب کی صورت حال ہے ۔ راجمنڈری کے قریب دولیشورم بیاریج پر پانی کی سطح جوں ہی7۔7فٹ ہوئی عہدیداروں نے175دروازے کھول کر5۔8کیوسکس پانی خلیج بنگال میں چھوڑ دیا ۔ نشیبی مواضعات میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ مشرقی گوداوری کے ڈسٹرکٹ کلکٹر ارون کمار نے عوام سے چوکس رہنے اور حکام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ گوداوری میں پانی کے شدید بہاؤ کے سبب مشرقی گوداوری کے کونا سیما علاقہ کے بھی کئی مواضعات زیر آب آگئے ۔ اس صورتحال سے کسان تشویش میں مبتلا ہیں ۔ جنہیں فصل تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے کرشنا میں بھی زبردست اندرونی بہاؤ ہے۔ آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں پرکاشم بیاریج کے پانی کی سطح میں اضافہ کے سبب حکام نے تیس دروازے کھول کر21,000کوسیکس پانی چھوڑ دیا ۔ اتوار کی شب سے ہی ضلع کرشنا کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش اور طوفانی ہواؤں نے کافی تباہی مچائی۔ کچھ علاقوں میں برقی کھمبے اکھڑنے کی وجہ سے برقی سربراہی متاثر ہوئی ۔ وشاکھا پٹنم ضلع میں پریرو قبائلی علاقہ میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد متعدد مواضعات سے سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا ۔ علاقہ میں تالابوں کے اسٹریمس لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں ۔ طوفانی ہاؤں کے سبب ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچنے سے کم از کم پندرہ مواضعات میں برقی سربراہی مسدود رہی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب طاقتور جنوب مغرب مانسون اور اتوار کے روز جنوبی اڈیشہ کے ساحل پار کرنے والے دباؤ کے زیر اثر دونوں ریاستوں میں بھاری بارش ہورہی ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ دو یا تین دنوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس نے شمالی ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید تا طوفانی بارش کا بھی انتباہ دیا ہے ۔

Godavari water level rises alarmingly in Andhra and Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں