وزیراعلیٰ آندھرا نائیڈو نے پولیس کے موبائل اپلیکیشن کا افتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

وزیراعلیٰ آندھرا نائیڈو نے پولیس کے موبائل اپلیکیشن کا افتتاح کیا

وجئے واڑہ
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ شہر میں پولیس کے موبائل اسپیشل اپلیکیشن"Fourth Lion" کی شروعات کی۔ اس اپلیکیشن کا مقصد پولیس خدمات کو عوام سے قریب تر کرنا ہے ۔ یہ اپلیکیشن اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ سٹی پولیس کی تمام خدمات اس میں دستیاب ہیں۔ یہ اپلیکیشن اینڈ رائڈ،آئی او ایس سمیت تمام طرححکے موبائل فونس میں کام کرتا ہے۔ اس میں ایس او ایس ، ای چالان، عوامی خدمات، ٹریکنگ پولیس اسٹیشن، تجاویز اور شکایات جیسی کئی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سنیما تھیٹرس کے اوقات، سبزیوں کی قیمتوں کی تفصیلات بھی اس میں شامل کی گئی ہیں۔ تلگو فلموں کے ہیرو سائی کمار جو فلم پولیس اسٹوری میں اپنے رول کے لئے مشہور ہیں ، وجئے واڑہ پولیس کے برانڈ ایمبسیڈر ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ برانڈ ایمبیسڈر ، پولیس اور یونیفارم سے کہیں بڑھ کر رول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اپلیکیشن کے ذریعہ عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Naidu releases Vijayawada Police's App - Fourth Lion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں