امریکہ فرانسیسی صدر اولاند کی جاسوسی نہیں کر رہا ہے - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

امریکہ فرانسیسی صدر اولاند کی جاسوسی نہیں کر رہا ہے - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے فرنچ ہم منصب فرینکوئی اولاند کو یقین دلایا ہے کہ ان کا انتظامیہ ان کی جاسوسی میں ملوث نہیں ہے ۔ اوباما نے اولاد سے وکی لیکس کی ر پورٹس کے بعد فون پر بات چیت کی۔ وکی لیکس کی رپورٹ میں یہ دعو کیا گیا ہے کہ یو ایس نیشنل سیکوریٹی ایجنسی نے گزشتہ تین فرنچ صدور کی2006تا2012جاسوسی کی تھی ۔ امریکی صدر نے اولاند سے کہا کہ وہ انہیں جاسوسی کے ذریعہ نشانہ نہیں بنایاجارہا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی روابط کے لئے وہ اپنا عزم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے فیصلہ کے پابند ہیں جو فرنچ ہم منصب کے ساتھ2013کے اواخر میں کیا تھا کہ ہم کسی کو نشانہ نہیں بنارہے اور نہ ہی فرنچ صدر کے مواصلات کو نشانہ بنانے کے خواہاں ہیں ۔ وائٹ ہاؤز نے یہ بات بتائی ۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ غیرملکی انٹلی جنس سر گرمیاں اسی وقت منعقد کئے جاتے ہیں جب کوئی خاص قومی سیکوریٹی مفادات میں ملوث اطلاع ہو۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارلسٹ نے یہ بات نامہ نگاروں کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فرانس کی ان کوششوں میں حصہ لے رہا ہے جو اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے اور واضح طور پر انتہا پسندی ، دہشت گردی کا فرانس میں فی الحال خطرہ لاحق ہے اور ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم اس کی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے اس کے شہریوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔

Obama calls Hollande to promise NSA is no longer spying on French president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں