سعودی عرب فرانس سے 2 نیوکلیئر ری ایکٹر خریدے گا - 12 معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

سعودی عرب فرانس سے 2 نیوکلیئر ری ایکٹر خریدے گا - 12 معاہدوں پر دستخط

پیرس
اے ایف پی
سعودی عرب نے ہیلی کاپٹر س، ایر بس جیٹس اور امکانی طور پر2نیو کلیر ری ایکٹرس خریدنے کے لئے فرانس کے ساتھ کئی بلین دالر معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ نائب ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اعلیٰ فرانسیسی عہدیداروں بشمول صدر فرانکوئس اولاند سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب لوراں فابیئس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی قیادت کے ساتھ اسلحہ کی خریداری سے متعلق ان سمجھوتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ اس موقع پر بتایا کہ دونوں ملکوں خے درمیان ایئر بس ایچ145کے23ہیلی کاپٹروں سمیت دس سمجھوتے طئے پائے ہیں ۔ ان ہیلی کاپٹروں کی مالیت پچاس کروڑ ڈالرس ہوں گی ۔ فرانسیسی ساختہ ایچ145ہیلی کاپٹروں کا پرانا نام ای سی145ہے۔ دو انجنوں والا یہ ہلکا ہیلی کاپٹر عام طور پر ایمر جنسی خدمات اور سرحدوں کی فضائی نگرانی کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ لوراں فابیئس نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب اپنے ہاں دو نیو کلیئر ایکٹروں کی تعمیر کے لئے فرانس کے ساتھ فریبلٹی اسٹڈی کے سمجھوتہ پر بھی دستخط کرنا چاہتا ہے ۔ عادل الجبیر نے ان نیو کلیر ری ایکٹروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، فرانس سے جدید ٹکنالوجی کے حصول میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ دریں اثناء سعودی وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ فرانس سے ڈی سی این سی کی تیار کردہ بحری کشتیوں کی قیمت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ یہ کشتیاں سمندر میں گشت کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اور سعودی عرب ، فرانس سے یہ کشتیاں بھی حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبہ میں طئے پانے والے ان سمجھوتوں سے دونوں ملکوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کی بھی عکاسی ہوتی ہے اور یہ فرانس کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے بھی مظہر ہیں۔ یہ معاہدہ مئی میں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کے سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کے تناظر میں طئے پائے ہیں۔ وہ پہلے غیر ملکی سربراہ تھے جن کو جی سی سی کے فورم می مہمان سربراہ کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق براہ راست خریداری کے لئے مختص ایک ارب ڈالر سے ہٹ کر باقی11ارب دالر براہ راست سرمایہ کاری شمار ہوگی ۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات اور بغیر کسی تیسرے فریق کی مدد کے طئے پانے جارہے ہیں ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے فرانس سے ہیلی کاپٹر مناسب قیمت ہونے کی وجہ سے خریدنے پر اتفاق کیا ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت نے فرانس کے ساتھ دفاعی تعاون کو صرف فوجی ہیلی کاپٹر کی خریداری تک محدود رکھا ہے اور فرانس کا مہنگا اسلحہ خریدنے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چہار شنبہ کو سعودی عرب اور فرانس نے دس فوجی اور نیو کلیئر معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

France to study building 2 N-reactors in Saudi Arabia, Saudi Arabia signed agreements worth billions of dollars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں