جتیندر سنگھ تومر کو عام آدمی پارٹی سے خارج کر دینے کجریوال کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

جتیندر سنگھ تومر کو عام آدمی پارٹی سے خارج کر دینے کجریوال کا غور

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
اطلاعات ہیں کہ جتیندر سنگھ تومر، جنہیں جعلی ڈگری کیس میں گرفتار کیا گیا، سے ناراض دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند ک جریوال ان کی قانونی امداد سے دستبرداری اختیار کرنے ، یہاں تک کہ سابق وزیر قانون کو عام آدمی پارٹی سے خارج کردینے کے تعلق سے غور کررہے ہیں۔ فی الحال تومر کے کیس کی نمائندگی ایس ایچ پھولکا کررہے ہیں۔ پارٹی کے دو سینئر قائدین نیا شارہ دیا کہ تومر کو عام آدمی پارٹی سے خارج کیاجاسکتا ہے اور اعلیٰ قیادت کا یہ احساس ہے کہ انہوں نے اس مسئلے پر اسے گمراہ کیا ہے ۔ ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ۔ ایسے معاملات ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔ انہیں ایک منصفانہ موقع دیا گیا تھا لیکن عام احساس یہی ہے کہ انہوں نے پارٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ پارٹی سے ان کے اخراج کا امکان ہے۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ یہ معاملہ اے اے پی کے اندرونی لوک پال سے رجوع کیا گیا اور ادارہ کی جانب سے رپورٹ داخل کیے جانے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔ یہ ادارہ سابق آئی پی ایس عہدیدار این دلیپ کمار ، سابق ڈی جی سی آئی ایف راکیش سنہا اور ماہر تعلیم ایس پی ورما پر مشتمل ہے ۔ قائد نے مزید کہا کہ اروند کجریوال بے حد ناراض ہیں ۔ انہیں (تومر) ایک منصفانہ موقع دیا گیا ۔ انہوں نے کچھ دستاویزات اور آر ٹی آئیز پیش کیں اور سب کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، لیکن آپ مسلسل جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ جب ان کی گریجویشن ڈگری کا معاملہ اٹھا تو اے اے پی نے بھی پایا کہ اس معاملے میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہے ۔ ایک اور سینئر پارٹی قائد نے کہا کہ جب ان سے پورے معاملے پر وضاحت کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی سازش کی گئی ہے۔ ہم نے ان کی ڈگریاں دیکھیں اور بظاہر وہ اصلی نظر آرہی ہیں۔ ہم نے انہیں شک کا فائدہ بھی دیا۔ اب ان کی گریجویشن ڈگری کا معاملہ سامنے آیا ۔ ہمیں بھی مختلف ذرائع سے ان کی ڈگری سے متعلق خبر ملی جس نے پارٹی کو ناراض کردیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی اپنے قانونی سیل کے ہیڈ ایچ ایس پھولکا کی بطور وکیل خدمات سے بھی دستبرداری کے بارے میں غور کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی کے تری نگر حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی اور پہلی مرتبہ وزیر بننے والے49سالہ تومر کو منگل کے روز دہلی کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں چار دن کی پولیس تحویل میں دے دیا تھا۔

'Very Upset' Arvind Kejriwal Is Considering Sacking Jitender Singh Tomar From AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں