فوج کا اولین سرحد پار آپریشن ۔ مہلوک انتہا پسندوں کی تعداد 38 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-11

فوج کا اولین سرحد پار آپریشن ۔ مہلوک انتہا پسندوں کی تعداد 38 ہو گئی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستانی فوج کی خصوصی فورسس کی جانب سے کل میانمار کے کافی اندر تک داخل ہوکر کی جانے والی سرجیکل کارروائی کے بارے میں تازہ اطلاعات کے مطابق شمال مشرق کے38شورس پسند ہلاک اور دیگر7زخمی ہوئے ہیں ۔ شورش پسندوں نے4جون کو منی پور کے چنڈیل علاقہ میں گھات لگا کر کئے گئے ایک حملہ میں18فوجی جوانوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ اس حملہ کے چند ہی گھنٹوں بعد اپنی نوعیت کی اس اولین کارروائی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے7جون کی رات کو بنگلہ دیش سے واپسی کے فوری بعد منظوری دی تھی ۔ باخبر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ4جون کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت ایک اجلاس جس میں وزیر دفاع منوہر پاریکر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول فوجی سربراہ دلبیر سنگھسہاگ اور دیگر نے شرکت کی تھی ۔ ابتدا میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ دوسرے ہی دن انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جائیں تاہم فوجی سربراہ نے اتنی مختصر سی نوٹس پر ایسے حملے کرنے سے معذوری ظاہر کی ۔ چونکہ تعاقب عام طور پر72گھنٹوں کے اندر کیاجاتا ہے۔ لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے ایسا حملہ کیا جائے ۔ بعد ازاں اعلیٰ سیکوریٹی ادارہ نے فیصلہ کیا کہ یہ حملہ پیر کے دن کیاجائے گا اور جنرل سہاگ سے تمام تیاریاں مکمل کرلینے کے لئے کہ اگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فیصلہ کے بارے میں بتایا گیا ۔ اس میٹنگ میں سکھوئی اور مگ29لڑاکا طیاروں کے ذریعہ فضائی حملہ اور فوج کی خصوصی فورسس کے ذریعہ زمینی حملوں کے امکانات پر غور کیاگیا۔ بہر حال اس امکان کو مسترد کردیا گیا کیوںکہ فضائی حملوں کی صورت میں زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔ جب اس حملہ کو قطعیت دی گئی تو وزیر اعظم بنگلہ دیش میں تھے اور انہیں اس کارروائی کے تمام پہلوؤں سے واقف کرانا ضروری تھا، لہذا اس حملہ کو مزید ایک دن کے لئے ملتوی کی اگیااور یہ فیصلہ کیا گیاکہ منگل کی صبح یہ حملے کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کو اتوار کی رات بنگلہ دیش سے ان کی آمد پر اس کارروائی کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا اور ان سے قطعی منظوری حاصل کی گئی ۔ اسی دوران فوجی سربراہ نے منی پور کا دورہ کیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب خصوصی فورسس کے جوانوںکو بذریعہ طیارہ میانمار کے داخلی علاقوں میں پہنچایا گیا ۔ انہیں انتہا پسندوں کے کیمپوں کے قریب اتار ا گیا اور کل رات3بجے حملہ شروع ہوا ، ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق اب تک ان حملوں میں38انتہا پسند ہلاک اور دیگر7زخمی ہوچکے ہیں ۔

آئی اے این ایس کے بموجب ہند۔ میانمار کی سرحد کے پا رمنصوبہ بند سرجیکل حملوں سے یہ واضح پیام گیا ہے کہ نئی دہلی دہشت گرد حملوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ اعلی سطحی ذرائع نے آج بتایا کہ ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ایسے مزید حملے کیے جاسکتے ہیں ۔ ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر آئی اے این ایس کو بتایا کہ خطرہ کے بارے میں انٹلی جنس اطلاعات پر ایسے مزید حملے کیے جاسکتے ہیں ۔ فورسس ایسے حملوں کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیراشوٹ رجمنٹ کے21جوانوں نے کل یہ حملہ کیا، تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ، البتہ دہشت گردوں کو کافی جانی نقصان ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جن کیمپس کو نشانہ بنا یا گیا وہ میانمار کی سرحد کے اندر چند کلو میٹر فاصلہ پر واقعہ تھے، تاہم انہوں نے واضح طور پر حملوں کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا۔ پیراٹروپرسکو اندرون ملک تیار کردہ دھیروایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ میانمار کی سرحد میںاتار گیا۔

Myanmar surgical strike a 'lesson' to all militant groups, says government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں