آج عالمی یوم یوگا - اقوام متحدہ اور کئی ممالک میں اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

آج عالمی یوم یوگا - اقوام متحدہ اور کئی ممالک میں اہتمام

اتوار 21جون کو پہلے عالم یوم یوگا کا دنیا کے بیشتر حصوں میں اہتمام کیاجائے گا ۔ اقوام متحدہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج آج نیو یارک کے لئے روانہ ہوگئیں ۔ سوراج نے آج صبح پرواز سے قبل ٹوئٹ پر کہا میں نیویارک کے لئے روانہ ہورہی ہوں ۔ عالمی یوم یوگا تقریب میں سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون اور دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال دسمبر میں ہر سال 21جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا یہ تجویز وزییر اعظم نریندر مودی گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کے دوران پیش کی تھی ۔ عالمی یوم یوگا منانے ہندوستان میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں ۔ پورے ملک میں اس کا جو ش دیکھا جارہا ہے ۔ یوگا کی اپنے طرز پر عظیم الشان تقریب کے ذریعہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں درج کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ہندوستان کے ساتھ ہی لندن، ملبورن، دوبئی، بیجنگ، بڈاپسٹ ، ہوچنہ من، ہانگ کانگ، پورٹلوئس، پیرس، جکارتہ، برلن، نیویارک ، ڈبلن، تولین اور بگوٹ ا سمیت کئی ملکوں کے شہروں میں یوگا کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ کئی مسلم ملکوں میں بھی یوگا کرنے کے لئے چٹائیاں بچھائی جارہی ہے۔ ہندوستان کے بیشتر ریاستوں میں اسے منانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ قومی دارالحکومت میں راج پتھ پر منعقد کئے جانے والے پروگرام میں عام لوگوں کے ساتھ نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، اسکولی طلبہ حصہ لیں گے بلکہ بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیاں بھی شامل ہوں گی۔ دنیا بھر میں پہلی مرتبہ21جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوم یوگا کے پروگرام کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لئے یہاں راج پتھ پر زورشور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں اس شاندار پروگرام کا نام ایک ہی مقام پر45ہزار شرکا ء کے ساتھ مل کر یوگا کرنے کے طور پر نام ریکارڈ کرانا ہے ۔

India ties itself in knots over International Yoga Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں