ممتا بنرجی کا 5 جون کو ڈھاکہ کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

ممتا بنرجی کا 5 جون کو ڈھاکہ کا دورہ

کولکاتا
ایس این بی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 5جون کو بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ روانہ ہوں گی اور وہاں6جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوں گی جب وزیر اعظم اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کے ہمراہ زمین سرحدی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 5جون کو بنگلہ دیش جارہی ہوں اور 6جون کو زمین سرحدی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اسی دن کولکاتا لوٹ آؤں گی ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی6جون کو بنگلہد یش کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے یہاں تاجر برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا زمین سرحدی معاہدہ ریاست مغربی بنگال کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ یہ معاہدہ پچھلے56برسوں سے معرض التوا میں پڑا ہوا ہے ۔ اب یہ ہونے جارہا ہے تو بہت اچھی بات ہے ۔ یہ بہت اہم اس لئے ہے کہ اس کی رو سے ہزاروں ہندوستانی ہمارے پاس واپس آجائیں گے ۔ راہداریوں کے تبادلے کی صورت میں ہندوستان 111راہداریاں جن کا مجموعی رقبہ17,160ہوگا، بنگلہ دیش کو سونپ دے گا جب کہ بنگلہ دیش7,110ایکر زمین کے مجموعی رقبہ پر مشتمل 51راہداریاں ہندوستان کو سونپے گا ۔ جولائی2011میں کی گئی مردم شماری کے مطابق دونوں ملکوں کی ان راہداریوں کی آبادی51,549نفوس پر مشتمل ہے جن میں ہندوستانی راہداریوں (جو بنگلہ دیش میں ہیں) کی آبادی37,334تھی اور ہندوستان میں موجود بنگلہ دیشی راہداریوں کی آبادی 14,215نفوس پر مشتمل ہے ۔ ممتا بنرجی نے جب پوچھا گیا کہ یتا تستا ندی کے پانی کی تقسیم پر بھی بات چیت ہوگی تو انہوں نے کہا کہ یہ موضوع بات چیت کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee to Leave for Dhaka on June 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں