مہاراشٹرا میں 206 کروڑ کا اسکام - پنکجا مندے کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی کا شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

مہاراشٹرا میں 206 کروڑ کا اسکام - پنکجا مندے کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی کا شبہ

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹر کی وزیر پنکجا منڈے آج ایک تنازعہ کا مرکز بن گئیں۔ جن پر کانگریس نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹندرص طلب کئے بغیر ایک دن میں206کروڑ روپے کی خریدی کو منظوری دیتے ہوئے ایک اسکام میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ چیف منسٹر دیوندر فڈ نویس نے آج رات ایک بیان دیتے ہوئے ان کی مدفاعت کی ۔ اس معاملہ کا تعلق بہبودی خواتین و اطفال کی وزارت کی جانب سے فراہم کی جانے والی انٹگریٹیڈ چائلد ڈیولپمنٹ سرویسس کے تحت بچوں کے لئے کتابوں ، کھانے پینے کی چیزوں، چٹائی وغیرہ جیسے سامان کی خریدی سے ہے ۔ اس وزارت کی ذمہ دار پنکجا منڈے ہیں۔پنکجا منڈے نے جو ملک سے باہر ہیں، ای میل پر ایک بیان دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔ فڈ نویس نے بتایا کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں ہوا ہے ۔ ضرورت پڑنے پر ہم اس بارے میں تحقیقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنکجا منڈے نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ کوئی بے قاعدگیاں نہیں کی ہیں اور تحقیقات کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان نے سی بی آئی یا اے سی بی کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ پنکجا منڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے ؟ چوان نے کہا کہ پنکجا منڈے کو یادنود تواڑے(تعلیمی قابلیت سے متعلق تنازعہ میں پکڑے جانے والے وزیر تعلیم ) اس حکومت نے کسی کو بھی نہیں ہٹایا ہے ۔ مودی حکومت کی بھی یہی پالیسی ہے ۔ آنجہانی بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی بیٹی پنکجا منڈے نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا احساس ہے کہ مجھے اپنے نقطہ نظر کو پیش کرنے کے لئے منصفانہ موقع ملنا چاہئے ۔ میں نے غوروفکر کے بعد فیصلہ کیا ہے اور میرے محکمہ کے لئے بہتر سے بہتر فیصلہ کیا ہے ۔ پنکجا منڈے نے ادعا کیا کہ انہوں نے کوئی قواعد نہیں توڑے اور کرپشن کو کم کرنے کے لئے بعض جراتمندانہ فیصلے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں اور عورتوں کی بھلائی کے کام کرنے کے لئے یہاں ہوں اور میں کام کروں گی ۔ میں واپس آؤں گی اور جواب دوں گی کیون کہ مجھے میرے فیصلہ پر یقین ہے ۔ ان کے م حکمہ کے ایک عہدیدار نے اس سے پہلے کہا کہ وہ28جون کو واپس ہوں گی ۔ سرکاری قواعد کے مطابق تین لاکھ روپے سے زیادہ کی کوئی بھی خریداری ٹنڈر کے ذریعہ ہونی چاہئے ۔ عام آدمی پارٹی نے پنکجا منڈے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے عاپ کنوینر سبھاش وارے نے کہا کہ قواعد پر عمل کئے بغیر ایک دن میں چوبیس آرڈرس منظور کئے گئے۔ ہم اس اسکام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور پنکجا منڈے کو وزیر کی حیثیت سے فوری استعفیٰ دینا چاہئے ۔

Maharashtra minister Pankaja Munde accused of role in Rs 206-crore scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں