تلنگانہ میں لاریوں کی ہڑتال کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

تلنگانہ میں لاریوں کی ہڑتال کا آغاز

حیدرآباد
یو این آئی
مال گاڑیوں پر محصول میں تخفیف اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں آج سے ٹرانسپورٹ مال گاڑیوں نے ٹرانسپورٹ ہڑتال کا آغاز کیا جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کی سڑکوں سے3۔7لاکھ سے زائد لاریاں غائب رہیں ۔ گزشتہ شام لاری مالکین اور حکومت کے درمیان بات چیت ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ دودھ، پانی اور ایندھن کے لانے والی لاریاں ہڑتال سے مستثنیٰ ہیں۔ ہڑتال کے سبب بازاروں میں اشیا ئے ضروریہ بالخصوص ترکاریوں وغیرہ کی آمد متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ان اشیا کی قلت پیدا ہوگئی۔ صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں نے ترکاریوں کی قیمتیں بڑھا دیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب چہار شنبہ سے لاری مالکین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے آغاز سے اشیا کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ۔ 11مطالبات پر ریاستی حکومت سے بات چیت ناکام ہونے کے بعد تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ۔ لاری مالکین کا مطالبہ ہے کہ تقسیم آندھرا پردیش کے تناظر میں تلنگانہ حکومت محصول میں تخفیف کرے ۔ وہ دونوں ریاستوں کے یہ مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ دونوں ریاستوں کے درمیان سفر کرنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر طے شدہ ٹیکس کی ادائیگی کا معاہدہ کریں۔ ٹی ایل او سے صدر این بھاسکر ریڈی نے کہا کہ چونکہ 23غیر منقسم ریاستوں کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں پر7,000 روپے سہ ماہی ٹیکس مقرر کیا گیا تھا اسی لئے تلنگانہ حکومت کو ٹیکس میں تخفیف کرنی چاہئے ۔ لاری مالکین کا بڑا مطالبہ دونوں ریاستوں کی جانب سے پرمٹ کا معاہدہ ہے جو طے شدہ ٹیکس کی ادائیگی پر ریاستوں کے درمیان سڑکوں کو سفر کرنے کی سالانہ منظوری ہے ۔ آندھرا پردیش جانے والے تلنگانہ ٹرکس کے لئے تلنگانہ1,400روپے پرمٹ فیس چارج کررہا ہے ۔ ٹرک آپریٹرس کا کہنا ہے کہ اس سے ان پر بھاری مالی بوجھ عائد ہورہا ہے ۔

Lorry strike affects supplies in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں