ذرائع ابلاغ کے ذریعہ یوگا کے فروغ کی کوششیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

ذرائع ابلاغ کے ذریعہ یوگا کے فروغ کی کوششیں

نئی دہلی
یو این آئی
عالمی سطح پر21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیا گیا ہے ۔ یوگا کے تئیں عوامی شراکت داری کو فروغ دینے ، اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنے، اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری مسٹر بمل جلکا اور آیوش سکریٹری مسٹر نیلانجن سا نیال نے صنعتی اداروں سمیت براڈ کاسٹنگ صنعت کے نمائندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور براڈ کاسٹنگ کے دائرہ کار کے تحت آنے والے مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ یوگا سے متعلق مذکورہ اہتمام کو مقبول عام بنانے کے کام میں ان کے سر گرم تعاون کی اپیل کی ہے ۔ سکریٹری اطلاعات و نشریات اور سکریٹری آیوش دونوں نے اس امر پر زور دیا کہ این بی اے ، آئی بی ایف ، سی آر ایف آئی، ایف سی ایس آر کی نمائندگی کرنے والی صنعتی باڈیز ، اور ڈیجیٹل سنیما سے وابستہ نمائندگان کے سرگرم تعاون اور اشتراک سے یوگا کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیاجاسکے گا اور اس کی رسائی خبروں کے علاوہ جی ای سی ڈیجیٹل ، سی آر ایس اور ریڈیو پلیٹ فارم تک ہوسکے گی ۔ دونوں حضرات نے زور دے کر کہا کہ مشترکہ کوششوں سے وزیر اعظم کے نظریے کو تقویت ملے گی ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب21جون کو اقوام متحدہ نے بھی بین الاقوامی یوگا کادن تسلیم کیا ہے ۔ اس طرح کی تشہیر سے اس اہتمام کا بین الاقوامی اثر ہوگا اوریوگا کو عوامی تحریک بنانے پر توجہ مرکوز کی جاسکے گی۔ انڈسٹری باڈیز کے نمائندگان نے وعدہ کیا کہ وہ اس اہتمام کو فروغ دینے میں سر گرم تعاون دیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی نشرواشاعت کے لئے مفت مواد فراہم کرائیں گے۔ نمائندگان نے کہا کہ اسکام کے لئے جی ای سی پلیٹ فارموں کے مقبول عام ٹی وی فنکاروں پر مشتمل اسپاٹس تیار کئے جائیں گے اور میں یوگا کی افادیت اور موزونیت کے پیغامات کی تصدیق اور توثیق ہوگی ۔ یہ اسپارٹس نیوز اور جی ای سی دونوں پروگراموں میں براڈ کاسٹر کے نیٹ ورک پر پیش کئے جائیں گے ۔ صنعتی نمائندگان نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ وہ لوگ آیوش کی وزارت کے ذریعہ تیار کردہ مواد بھی اپنے پلیٹ فارموں پر پیش کریں گے ۔ خصوصی پروگراموں کے ذریعہ نیوز سیکشن میں بھی یوگا کو مقبول عام بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے نیز اسٹوڈیو کے اندر تبادلہ خیالات پر مبنی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔ اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن سے متعلق تمام پروگراموں پر معقول طریقے سے احاطہ کیاجائے گا ۔ ریڈیو اورڈیجیٹل سنیما اور کمیونٹی ریڈیو اسٹریم کی صنعت کے نمائندگان نے یہ پیش کش بھی کی کہ وہ اپنے نیٹ ورک اور ترسیلی پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے یوگا کو مقبول بنانے کی کوششوں میں اپنا سر گرم تعاون دے سکتے ہیں ۔

June 21 as International Yoga Day, Popular TV actors set to boost government efforts to promote Yoga

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں