دہشت گردوں کی در اندازی روکنے سیکوریٹی فورسس چوکس - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

دہشت گردوں کی در اندازی روکنے سیکوریٹی فورسس چوکس - وزیر دفاع منوہر پاریکر

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام سرحدی علاقہ میں دہشت گردوں کی در اندازی کی کوششوں کو روکنے سیکوریٹی فورسس کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ ہم در اندازی کو روکنے کے لئے سخت چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس سوال پر کہ حکومت نے در اندازی کو روکنے کے لئے کیا منصوبے تیار کئے ہیں، پایکر نے کہا کہ در اندازی روکنے کے منصوبوں کو ٹی وی کیمروں کے روبرو پیش نہیں کیاجاسکتا ۔ ہمارے منصوبے میدان میں ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں کو آپ نے دیکھا ہوگا جب ہمارے منظم خصوصی فورسس نے چوکسی اور پھرتی کے ساتھ4افراد کی جانب سے در اندازی کی کوششوں کو روکا تھا ۔ جب ان سے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا جس میں پاریکر نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو دہشت گردی کے ذریعہ ہی معمول پر لایاجاسکتا ہے ۔ جس پر سرحد سے پرے سخت رد عمل آیا تھا، پاریکر نے پاکستان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ہندی فقرے استعمال کئے ۔ جب ان سے ہندی میں سوال کیا ، آ پ کے ایک بیان سے پاکستان کو بہت مرچی لگی، لگتا ہے ۔ پاریکر نے کہا کہ میں پاکستان کے رد عمل کا جواب نہیں دوں گا لیکن انہوں نے فوری طور پر کہا کہ پر مرچی تو آندھرا والی لگی ہے۔ اس سوال پر کہ ایک ایسے وقت جب کہا مریکہ کے وزیر دفاع ایشٹون کارٹر ہندوستان کا3روزہ دورہ کررہے ہیں اور امریکہ، پاکستان کو اسلحہ کی فروخت کرہا ہے اس پر پاریکر نے کہا کہ عمومی طور پر جو بھی اسلحہ پاکستان کو دیاجاتا ہے اس پر ہندوستان کو تشویش ہوتی ہے ۔ پاریکر نے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے آج شام ملاقات کے دوران وہ اس مسئلہ کوا ٹھائں گے ۔9/11واقعہ کے بعد سے امریکہ نے پاکستان کو5۔4بلین ڈالر مالیتی ملٹری سازوسامان بشمول ایف۔16لڑاکا طیارے سربراہ کیا ہے ۔ امریکی کانگریس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایف16لڑاکا طیاروں اور ان کے آلات و پرزدے سربراہ کررہا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے10برسوں کے دوران فوجی ہارڈویر اور سازوسامان سربراہ کیاجائے گا اس کے فریم ورک کے مطابق پاکستان کو اس کی سرحدات پر دہشت گردوں سے لڑنے کی ضرورت کے لحاظ سے اسے یہ سازوسامان فراہم کیاجارہا ہے لیکن پاکستان کو سربراہ کیاجانے والا ساز میں سے زیادہ تر افغانستان کی متنازعہ جنگ میں امریکہ کی جانب سے استعمال کردہ ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب وویکانند انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ نئے ڈیفنس پروکیورمنٹ پروسیجر( ڈی پی پی) میں تاخیر کے لئے یو پی اے حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں یہ ہیں کہ وہ اس مرحلہ میں تعطل کے ماحول کو ہٹایاجاسکے ۔ پاریکر جنہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ ڈی پی پی جو دفاعی فراہمی کے لائحہ عمل کو ماہ مئی کے دوران تیار کرلیاجائے گا، اس بات کو قبول کیا کہ اس پر کچھ وقت لگے گا۔ میں ہر ممکنہ کوشش کررہا ہوں ، میری وزارت کے عہدیدار بھی اس سلسلہ میں بہت محنت کرہے ہیں، سی آئی آئی، ایف آئی سی سی آئی، آسوچام نے بھی کئی ایک معلومات فراہم کی ہیں، میں نے گزشتہ حکومت کو غلط تجزیہ کیا تھا، اس نے کئی ایک چیزوں کو خلط ملط کردیا ہے ۔ میں سمجھا تھا کہ ڈی پی پی کو3تا4ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا، اس سلسلہ میں میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔ اس کے لئے کچھ اور وقت درکار ہے ۔ فوج میں ایک رینک ایک وظیفہ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ اسے روکا نہیں گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف اس اسکیم کے لئے تقریبا500کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ وہ اسے اندرون7برسوں میں لاگو کیاجائے گا۔

Army on high alert to stop infiltration: DM Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں