ایم کیو ایم کو ہندوستان کی مدد - بی بی سی رپورٹ پر ہندوستان کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

ایم کیو ایم کو ہندوستان کی مدد - بی بی سی رپورٹ پر ہندوستان کی تردید

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے آج بی بی سی کی اس رپورٹ کی پرزور تردید کی ہے کہ وہ متحدہ قومی تحریک ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تربیت اور مالیہ فراہم کررہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے آج رات ٹویٹر پر بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے ایم کیو ایم کے ارکان کو ٹریننگ دینے کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکمرانی کی خامیوں کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے بموجب ایم کیو ایم کے عہدیداروں نے برطانوی حکام کو بتایا ہے کہ پارٹی حکومت ہند کی جانب سے فنڈس ملے ہیں اور ہندوستان نے گزشتہ دس سال کے دوران سینکڑوں ایم کیو ایم کارکنوں کو دھماکو اشیا ، ہتھیار استعمال کرنے اور سبو تاج کرنے کی تربیت دی ہے ۔ بی بی سی کے عہدیداروں کے حوالہ سے ادعا کیا کہ ایم کیو ایم کے دو لیڈرس نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے ایک لیڈر کے مکان پر دھاوے کے دوران بعض دھماکو اشیا اور دوسرے سامان اور رقم کی تفصیلات کی ایک فہرست ملی تھی جن کا استعمال کراچی میں کرنا تھا۔

India rejects BBC report on funding Pakistan's MQM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں