جذباتی بیانات سے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا امکانات - دانشوروں کی تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-17

جذباتی بیانات سے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا امکانات - دانشوروں کی تشویش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ممتاز دانشوروں کے ایک گروپ نے حکومت اور بی جے پی مین اعلیٰ سطح کے بعض افراد کی جانب سے جنگی جذبات کے بے سوچے سمجھے اظہار خیال پر گہری تشویش ظاہر کی اور ایسے خیالات کے اظہار سے باز رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے لئے کسی بھی دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانے کی حکومت سے خواہش کی ۔بیان میں اگرچہ کسی وزیر کا نام نہیں لیا گیا تاہم مملکتی وزیر راجیہ وردھن راٹھور کے ان ریمارکس کے حوالہ سے یہ بات کہی گئی جس پر وزیر نے کہا تھا کہ ہندوستان نے جس طرح شمال مشرقی شورش پسندوں کے خلاف میانمار میں سرحد پارفوج نے کارروائی کی اسی طرح پاکستان میں سرحد پار آپریشن کیاجاسکتا ہے ۔ صحافیوں ، سفارت کاروں ، قانون دانوں اور دیگر شعبوں کے ممتاز شخصیات پر مشتمل گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندوں ، حکمراں جماعت کے اہم ترجمانوں اور پ الیسی سازوں سے قربت رکھنے والے دفاعی منصوبہ سازوں اور ماہرین کی جانب سے جنگ بازی کے جذبات پر مبنی نادانی کے بیانات پر ہمیں تشویش ہے جو انہوں نے ہند۔ میانمار سرحد پر شمال مشرق کے انتہا پسندوں کے خلاف فوج کی بظاہر کامیاب مہم کے پس منظر میں ظاہر کئے ہیں ۔ جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی اور ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات پر مرتب ہونے والے اس کے خطرناک اثرات کے بارے میں ہم گہری تشویش رکھتے ہیں ۔ بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات پر اس کے اثرات اچھے مرتب نہیں ہوں گے ۔ انہوں کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ امن کی پالیسی کے یہ خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت کے بشمول بھاری اسلحہ سے لیس خطہ میں اس طرح کے بیانات سے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکراتکی بحالی کے امکانات موہوم ہوسکتے ہیں ۔ گروپ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ اس طرح کے بیانات سے لا تعلقی کا اظہار کرے اور جنوبی ایشیا میں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے عوام اور حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کا اعادہ کرے ۔ بیان پر دستخط کرنے والوں میں کلدیپ نیر، مچکنددوبے، جسٹس راجندر سچر، مرینل پانڈے، منورنجن موہنتے ، زویا حسن ، جان دیال ، این ڈی پنچولی ، محمد سلیم انجینئر ، سیما مصطفی، جاوید نقوی اور سمیت چکرورتی شامل ہیں ۔

Intellectuals attack jingoist sentiments, urge government to promote peace in South Asia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں