دہلی میں عالم یوم پناہ گزین کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

دہلی میں عالم یوم پناہ گزین کا انعقاد

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
پناہ گزینوں کے مصائب کو اجاگر کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین( یو این ایچ سی آر) کی جانب سے ملک بھر میں سلسلہ وار پروگرام منعقد کرتے ہوئے یوم پناہ گزین کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ایو این ایچ سی آر نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ اس دن کے احیا کے ذریعہ ہم پناہ گزینوں میں ہمت و حوصلہ اور مصائب سے دوبارہ ابھرنے کی قوت پیدا کرنے اور ساری دنیا کے بے گھر افراد کی تائید میں یہ دن کا اہتمام کررہے ہیں ۔ افغانستان، میانمار، سری لنکا اور صومالیہ کے نوجوان پناہ گزینوں سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار و یو این ایچ سی آر کے مددگار جان ابراہم نے اختیارات کا حصول، تعلیم کی اہمیت، اور با مقصد زندگی گزارنے پر زور دیا ۔ دہلی میں یوم پناہ گزین کے سلسلہ میں معروف فوٹو گرافر راگھو رائے کی پناہ گزینوں سے متعلق تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں پناہ گزینوں کی روز مرہ کی جدو جہد کو آشکار کیا گیا ہے ۔ اس نمائش کا اہتمام راجیو چوک میٹرو اسٹیشن اور دہلی میٹرو ریل کا رپوریشن کے اشتراک سے اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں یو این ایچ سی آر کے کارکنوں کی جانب سے نوجوانوں سے ملاقات کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

India observes World Refugee Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں