یو این آئی
ملک میں پہلی مرتبہ ایک اختراعی اقدام میں حکومت اتر پردیش نے آئندہ یکم جولائی کو حادثات سے پاک یوم منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس کی تیاریاں کریں ۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنر کو بھی ایک مکتوب روانہ کردیا گیا ہے ۔ اگرچیکہ کسی مخصوص دن کسی ضلع کا حادثہ سے پاک ہونا ناممکن ہوتا ہے اس کے باوجود اس مکتوب میں ضلع سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام مقامات پر جہاں حادثات کا اندیشہ رہتا ہے ۔30جون کی رات سے24گھنٹے کے لئے پولیس ملازمین کو تعینات کریں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر رویندر نائک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں ایڈ منسٹر یٹیو حکامکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹیز کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور مختلف متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان24گھنٹوں کے دوران کوئی حادثہ نہ ہو ۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ کو ایسے مقامات پر جہاں حادثہ ہونے کا اندیشہ رہتا ہو بلدی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹس نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور ٹریفک پولیس کے ملازمین کو تعینات کرنا چاہئے ۔
India's first 'No Accident Day' in UP on July 1
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں