صدر نشین حریت کانفرنس گیلانی کو نماز جمعہ کی اجازت سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

صدر نشین حریت کانفرنس گیلانی کو نماز جمعہ کی اجازت سے انکار

سری نگر
یو این آئی
صدر نشین سخت گیر حریت کانفرنس سید علی شاہ گیلانی کو آج رمضان کے دوسرے جمعہ کے دن میں کسی مسجد میں نماز ادا کرنے سے باز رکھا گیا جب کہ وادی کشمیر میں دیگر علیحدگی پسند لیڈروں پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ تاہم سرکاری ذرائع نے بتایاکہ امن و ضبط کے مسئلہ سے گریز کرنے بطور احتیاطی اقدام گیلانی پر پابندیاں جاری رکھی گئی ہیں ۔ دریں اثناء تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی جب کہ نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں چار افرادکی ہلاکت کے لئے پسماندہ خاندانوں سے یگانگت ظاہر کرنے علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے سوپور چلو اعلان کے بعد رمضان کے پہلے جمعہ کے دن کرفیو جیسی پابندیوں کے سبب یہاں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی تھی ۔ حریت کانفرنس ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ اس مقدس ماہ کے دوران بھی سید علی شاہ گیلانی پر پابندیاں جاری ہیں۔ ان کی حیدر پورہ قیامگاہ کے باہر بڑی تعداد میں سیکوریٹی فورسس اور پولیس تعینات ہے اور انہیں مقامی مسجد میں بھی نماز جمعہ ادا کرنے مکان سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے حکام کی جانب سے اجازت نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے ایاز اکبر نے کہا کہ یکم مئی اور5جون کے سوانئی دہلی سے واپسی کے بعد سے ان پر پابندی عائد ہے ۔

Hurriyat Conference chairman Geelani barred from offering Friday prayers again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں