کیپٹن سوربھ کالیا سے غیر انسانی سلوک - پاکستانی فوج کے خلاف عالمی عدالت جانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

کیپٹن سوربھ کالیا سے غیر انسانی سلوک - پاکستانی فوج کے خلاف عالمی عدالت جانے کا فیصلہ

نئی دہلی
ایجنسیاں
شہید کیپٹن سوربھ کالیا سے ہوئے غیر انسانی سلوک کے معاملے کو بین الاقوامی عدالت لے جانے پر اب مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے ۔ حکومت نے اپنے پرانے موقف کے برعکس یہ فیصلہ لیا ہے کہ معاملے کو بین الاقوامی عدالت لے جانے کے امکانات تلاش کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے اجازت مانگی جائے گی۔ پہلے حکومت نے اس مسئلے پر بین الاقوامی عدالت میں اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن یہ مسئلہ سیاسی گلیاروں اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنا رہا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کود وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس معاملے پر بیان دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ سے اس سلسلے میں اجازت لے گی اور اگر سپریم کورٹ نے اجازت دی تو یہ مسئلہ بین الاقوامی عدالت میں اٹھایاجائے گا۔ اپنے ادے پور کے دورے پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس معاملے پر مرکزی حکومت نے ایک اجلاس کرکے فیصلہ لا۔ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ کیپٹن کالیا کو جو اذیتیں دی گئیں وہ رعایت کے زمرے میں آتی ہیں ۔ لہذا حکومت سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامے کو بدلے گی اور بین الاقوامی کورٹ جانے کی اجازت مانگے گی۔
اگر سپریم کورٹ نے ہری جھنڈی دی تو حکومت بین الاقوامی کورٹ میں اپیل کرے گی۔ واضح ہو کہ1999میں کارگل جنگ کے دوران 4جاٹ رجمنٹ کے کیپٹن سوربھ کالیا کے ساتھ پانچ دیگر ہندوستانی جوانوں کو پاکستانی فوجیوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ ان پر ہوئے غیر انسانی سلوک کی وجہ سے کچھ وقت کے بعدان کی موت ہوگئی تھی ۔ ان کی لاش کو پاکستان نے ہندوستان کو بھیجا تھا۔ اس وقت سے آج تک ان کا خاندان پاکستانی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے۔ وہیں، پچھلے دنوں پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھایا گیا کہ کیا اس قتل کے معاملے کو انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس( آئی سی جے) کے سامنے رکھاجائے گا، جس سے پاکستانی فوجویں کوسزا مل سکے؟ تو جواب میں حکومت نے کہا کہ اس معاملے کو نیویارک اجلاس کے دوران22ستمبر1999کو اور انسانی حقوق کمیشن کو اپریل2000میں ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت کے ذریعہ قانونی کارروائی کے بارے میں بھی سارے پہلوؤں پر غور کیا گیا لیکن یہ ممکن نہیں لگتا۔

Centre to move international court against Pakistan in Captain Saurabh Kalia case if SC allows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں