سارک ممالک سے موٹر وہیکل معاہدہ پر دستخط کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-11

سارک ممالک سے موٹر وہیکل معاہدہ پر دستخط کو منظوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
مرکزی کاربینہ نے آج بنگلہ دیش ، بھوٹان ہندوستان اور نیپال کے درمیان مسافروں، عملہ اور مال بردارگاڑیوں کی ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے لئے موٹر وہیکل معاہدہ( بی بی آئی این) معاہدہ پر دستخطیں کرنے کو بھی منظوری دی ہے ۔ اس معاہدہ پر تھمپو ، بھوٹان میں بی بی آئی این ٹرانسپورٹ وزراء کے اجلاس میں15جون کو دستخط کئے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹنتن گڈ کری نے بتایا کہ بی بی آئی این معاہدہ پر دستخط کے بعدان ممالک کے درمیان محفوظ کفایتی اور ماحولیات دوست روڈ ٹرانسپورٹ کی راہ ہموار ہوگی ۔ دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے حکومت نے کہا کہ وہ سربراہی کو تقویت دینے کے لئے کثیر مقدار میں دالیں درآمد کرے گی اور ریاستوں کی ہدایت دی کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیر اعظم نریند رمودی کی زیر صدارت کابینہ کے ایک اجلاس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشوش ظاہر کیا گیا اوردیگر اقدامات کے ساتھ در آمدات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ ایک برس میں64فیصد کا اضافہ ہواہے کیونکہ گھریلو پیداوار ناسازگار موسمی حالات کی وجہ سے2014-15کے دوران تقریبا2ملین ٹن تک گھٹ گئی ۔ وزیر تغذیہ و امور صارفین رام ولاس پاسوان نے پی ٹی آئی کو بتایا حکومت دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تعلق سے نہایت سنجیدہ ہے۔ دالوں کی پیداوار نہایت کم ہوئی ہے ۔ جتنی مقدار میں بھی ضرورت ہو ہم دالوں کو درآمد کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریاستی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری نے کہا کابینہ نے دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غوروخوض کیا ہے اوراس پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ وزیر اعظم نے بڑی مقدار میں دالوں کر درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ گھریلو قیمتوں پر کنٹرول کیاجاسکے ۔ اس سوال پر کہ کون سی ایجنسیاں دالوں کو درآمد کریں گی ، پاسوان نے کہا کہ امکانات کو بہت جلد قطعیت دی جائے گی۔

Cabinet nod to motor pact among 4 SAARC nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں