پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے شدید بارش کے سبب اپنے پارلیمانی حلقہ کے مقرر کردہ دورہ کو آج منسوخ کردیا۔ ڈویژنل کمشنر آر ایم سریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دورہ کی منسوخی کے تعلق سے انہیں وزیر اعظم کے آفس سے فون پر اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ کل رات سے یہاں شدید بارش جاری ہے اور ڈی ایل ڈبلیو گراؤنڈ( میدان) جہاں وزیر اعظم جلسہ عام کو مخاطب کرنے والے تھے اورچند پراجکٹس کا افتتاح کرنے والے تھے زیر آب آگیا ہے ۔ مودی جو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تیسری بار وارانسی کا دورہ کرنے والے تھے ، اس کے دوران دوہزار کروڑ روپے مالیتی اسکیموں کو افتتاح انجام دینے والے تھے ۔ ان پروگراموں میں ملک گیر پاور ریفارم پراجکٹ ، انٹیگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ پروگرام شامل تھے۔ وہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں ملٹی اسپیشالسٹی ٹراوماسنٹر جو ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ165کروڑ روپے مالیتی کے علاوہ ورانسی ٹاؤن میں140کروڑ روپے مالیتی دیگر ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح انجام دینے والے تھے ۔ چیف منسٹراتر پردیش اکھلیش یادو یہاں بابٹ پور ایر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کرنے والے تھے۔ مودی کے اپنے حلقہ کے دورہ کے لئے یوپی پولیس کی جانب سے وسیع پیمانہ پر سیکوریٹی بندوبست کیا گیا تھا۔
Prime Minister Narendra Modi's Varanasi Visit Cancelled Due to Heavy Rain
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں