پاکستان کے لئے 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آئی ایم ایف قسط منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-29

پاکستان کے لئے 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آئی ایم ایف قسط منظور

واشنگٹن
رائٹر
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کو50کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ پاکستان کے لئے تین سالہ قرض پروگرام کے تحت دی جانے والی قسط ہے جو پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا مئی میں ہونے والا ساتواں جائزہ مکمل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی طرف پیش رفت حوصلہ افزا ہے اور آئندہ مالی سال کی مالیاتی پالیسی بھی انتہائی مناسب ہے ۔ آئی ایم ایف کے بقول پاکستان کا اپنے ہاں محصولات کے استثنیٰ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانے کا ارداہ خوش آئندہے ۔ اس قسط کے تحت ملنے والی رقم کے بعد2013سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کی گئی رقم چار ارب دس کروڑ ڈالر ہوجائے گی اور سرکاری میڈیا کے مطابق اس سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 18ارب70کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔ آئی ایم ایف نے2013میں پاکستان کو تین برسوں کے دوران کل سات ارب78کروڑ سے زائد قرض قسطوں میں دینے کی منظوری دی تھی ۔

$506 mn approved by IMF for Pakistan under bailout programme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں