شدید گرمی سے تلنگانہ و آندھرا میں معمول کی زندگی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-21

شدید گرمی سے تلنگانہ و آندھرا میں معمول کی زندگی متاثر

حیدرآباد/ وشاکھا پٹنم
یو این آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے تین تا چھ ڈگری زائد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ48گھنتوں کے دوران لو لگنے سے 6افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ دونوں ریاستوں کے شہروں اور ٹاؤنس میں معمول کی زندگی متاثر ہوگئی ۔ عموما مصروف رہنے والے بازار اور شاپنگ علاقے سنسان نظر آئے کیونکہ لوگوں نے جھلسا دینے والی گرمی کے سبب اپنے گھرون میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ لو لگنے سے سرکاری کا کولم میں 3، وشاکھا پٹنم میں دو اور وجیا نگر میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ نظام آباد میں سب سے زیادہ46۔5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر معمول سے6ڈگری زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں آج موسم کا گرم ترین دن تھا جہاں43ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب لوگوں نے گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا ۔ اے پی کے نندی گاما میں درجہ حرارت 44ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ آج دوسرے دن بھی ساحلی آندھرا پردیش میں صبح کی اولی وقتوں سے ہی جھلسا دینے والی گرمی نے شہریون کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔ سائیکلون وارننگ سنٹر کے ترجمان کے بموجب شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ38ڈگری سلسیس تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ عوام زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ وجیا نگرم ، سریکا کلم اور وشاکھا پغنم کو پہلے ہی گرم ہواؤں سے تعلق سے انتباہ دیا گیا ہے ۔ سائیکلون وارننگ سنٹر کے بموجب دونوں ریاستوں میں شمال اور شمال مشرق کی جانب سے گرم ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید امکان ہے ۔ امکان ہے کہ گرم ہواؤں میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی ۔ عمر رسیدہ ، چھوٹے کاروباری ، سلیس ایگزیکٹیو ز دفاتر جانے والوں موٹر سوار اور پیدل راہرؤں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ کہ وہ تمازت سے بچنے کے لئے چھتری ساتھ رکھیں ۔ فروٹ جوس، آئس کریم پارلرس اور روایتی شربت فروخت کرنے والوں کا کاروبار عروج پر ہے۔ وشاکھا پٹنم مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37۔6ڈگری درج کیا گیا ۔ آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت میں کسی کمی کا امکان نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں کے بموجب خاص طور پر بوڑھے اور بچے جو گرمی سے پریشان ہیں سانس لینے میں تکلیف ، خون کے کم دباؤ،دل کا دورہ اور گردوں کے بیماریوں سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں