پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جن کی حکومت کے آج چار سال مکمل ہورہے ہیں ، کہا کہ مالی مشکلات اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود ان کی حکومت نے بہترین خدمات انجام دیں اور عوام سے کییے گئے وعدوں کو پورا کیا۔ سابق حکومت کے بھاری قرض کے بوجھ کے ورثہ کے باوجود کئی رکاوٹیں مالی مشکلات پیش آئیں۔ ہم نے بہترین خدمات انجام دی ہیں اور مغربی بنگال کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ۔ گزشتہ4سال کے دوران بنگال میں کئی اسکیمیں اور پراجکٹس شروع کیے گئے اور ولڈ بینک اقوام متحدہ ، یونیسیف ، ڈی ای ایف آئی ڈی جیسی بین الاقوامی تنظیموں نے ہماری کارکردگی کی ستائش کی ہے ۔ کئی اسکیمیں کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ اور دیگر ریاستوں کے لئے ان کی سفارش کی گئی ہے۔ ہم بنگال کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہو ں نے ہمیں کامیاب بنایا اور خدمت کا موقع دیا ۔ چیف منسٹر نے مغربی بنگال کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔
Mamata Banerjee's government completes four years; still popular in rural Bengal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں