حکومت پر آر ایس ایس کا دباؤ نہیں ہے - نتن گڈ کری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-21

حکومت پر آر ایس ایس کا دباؤ نہیں ہے - نتن گڈ کری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر شوارع حمل و نقل نتن گڈ کری نے آج کہا کہ آر ایس ایس نے مودی حکومت پر نہ تو کسی قسم کا دباؤ ڈالا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی ہدایت جاری کی ہے ۔ مودی حکومت میں وزرائے مکمل طور پر اپنی وزارتوں میں کام کرنے آزاد ہین ۔ انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ مرکزی وزراء کی میٹنگ پر کہا کہ ہندو توا کا منبع آر ایس ایس کی دلچسپی صرف قومی سیکوریتی اور تعلیم کے شعبہ میں ہے ۔ آر ایس ایس سے قریبی تعلقات رکھنے والے بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈ کری نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ اور قائدین کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے دوران سیاست پر بہت کم بات چیت کی گئی۔ یہ میٹنگ ایک کے بعد دیگرے انجام پائی بھگوت نے ان سے ملاقات کے خواہاں افراد کو8دن کے دوران آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر ناگپور میں ملاقات کی اجازت دی تھی ۔ گڈ کری نے پی ٹی آئی کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو میں کہا کہ آپ سے بات سننے کے بعد آر ایس ایس کے ذمہ دار جو سمجھتے ہیں اس پر وہ بات کرتے ہیں لیکن وہ آپ کو اپنے قیاس پر جم رہنے کے لئے کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزرا جیسے منوہر پاریکر، رجناتھ سنگھ اور وہ خود آر ایس ایس کے سرگرم رکن ہیں۔ گڈ کری نے کہا کہ انہوں نے بھگوت سے ملاقات کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو کی لیکن ایک فیصد میڈیا نے بھی اس ملاقات پر کچھ نہیں لکھا۔ گڈ کری نے کہا کہ میں یہ کہنے مین خوف نہیں کھاؤں گا کہ میں آر ایس ایس کا رکن ہوں۔

No pressure from RSS on Modi government: Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں