پی ٹی آئی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت میں اضافہ کی حمایت کرتے ہوئے امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے آج کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد مسئلہ کی یکسوئی کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے جو ہو سکا کریں گے ۔ ورما نے کہا کہ اٹاری واگھا سرحد کے ذریعہ زمینی راستے سے زیادہ سے زیادہ تجارت کی صورت میں حمل و نقل کے بے پناہ اخراجات اور وقت کو بچانے کی کافی گنجائش ہے ۔ ہندوستان اور پ اکستان کے درمیان بری راستے سے تجارت میں اضافہ کے لئے کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی تشویش اور اس کے امکانی حل سے متعلق تجاویز کی سماعت کرتے ہوئے ورما نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کوششیں کریں گے ۔ سی آئی آئی امرتسر کے ایک وفد نے اٹاری میں ایک پروگرام کے دوران امریکی سفیر سے ملاقات کی ۔ اس دوران امریکی سفیر رچرڈ ورما نے سنہرے گردوارے میں حاضری دی ۔ وہ لنگر بھی گئے اور وہاں کھانے کی تیاری کا جائزہ لیا اور کچھ منٹ اس میں حصہ بھی لیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں