مسلمانوں کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مناسب حصہ دینے مہاراشٹر کانگریس کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

مسلمانوں کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مناسب حصہ دینے مہاراشٹر کانگریس کا وعدہ

ممبئی
پی ٹی آئی
مسلمانوں میں اپنی کھوئی ہوئی تائید واپس لی نے کے لئے کوشاں مہاراشٹرا کانگریس نے اقلیتی فرقہ کے ارکان میں ٹکٹوں کی تقسیم کی مناسب حصہ داری کا وعدہ کیا ہے۔ ممبئی کانگریس میں اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر نشین نظام الدین رئیم نے کہا کہ پارٹی نے ان حلقوں میں جہاں30فیصد سے زیادہ مسلم آبادی ہے ، مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے مطالبات کو قبول کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ وہ اس ہفتہ کے اوائل میں مسلم فرقے کے ارکان کے ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان اور ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے نیروپم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ حال ہی میں اورنگ آباد کے بلدی انتخابات میں مسلمانوں کے زیادہ تر ووٹ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حاصل کئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں