پاسپورٹ معاملہ - گیلانی پہلے خود کو ہندوستانی قرار دیں - وزیر دفاع پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

پاسپورٹ معاملہ - گیلانی پہلے خود کو ہندوستانی قرار دیں - وزیر دفاع پاریکر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حریت قائدسید علی شاہ گیلانی کی پاسپورٹ درخواست پر تنازہ کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے آج کہا کہ ان کی درخواست کی یکسوئی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی کیونکہ سفری دستاویز ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ و خارجہ، حکومت جموں و کشمیرکے صلاح و مشورہ سے اس مسئلہ پر فیصلہ اسی وقت کریں گی جب گیلانی بائیو میٹرکس کے لئے اپنے قریبی پاسپورٹ دفتر جائیں گے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اسی دوران کہا ہے کہ گیلانی کو پاسپورٹ درخواست داخل کرنے کے لئے شہریت کے کالم میں ہندوستانی لکھنا ہوگا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے اور وزارت کارجہ اسے مروجہ ضابطہ کی تکمیل کے بعد ہی جاری کرتی ہے ۔ اگر کوئی درخواست گزار پاسپورٹ کی درخواست داخل کرتا ہے تو اسے پوری رسمی کارروائی سے گزرنا ہوتا ہے ۔ جب بھی معاملہ وزارت داخلہ سے رجوع ہوگا ہم میرٹ کی بنیاد پر اس کا فیصلہ کریں گے ۔ جموں و کشمیر کی بر سر اقتدار جماعتیں پی ڈی پی اور بی جے پی، گیلانی کے پاسپورٹ کے مسئلہ پر بڑی حد تک منقسیم ہیں ۔ پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ وہ گیلانی کو انسانی بنیاد پر پاسپورٹ کے لئے مرکز سے رجوع ہوگی جبکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ گیلانی کو اپنی قوم دشمن سرگرمیوں کے لئے معافی مانگنے تک سفری دستاویز جاری نہیں کرنا چاہئے ۔ یادرہے کہ حریت قائد سید علی شاہ گیلانی نے سعودی عرب میں علیل اپنی دختر سے ملنے جانے کے لئے پاسپورٹ درخواست دے رکھی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں