میگی نوڈلس کو مارکٹ سے ہٹانے فوڈ انسپکٹرس کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-22

میگی نوڈلس کو مارکٹ سے ہٹانے فوڈ انسپکٹرس کی ہدایت

نئی دہلی
رائٹر
فوڈ انسپکٹرس نے نیسلے انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ میگی نوڈلس کو ملک بھر کی تمام دکانات سے فوراً ہٹا لے کیونکہ اس میں سیسہ خطرناک حدتک ملا ہوا ہے ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ اڈ منسٹریشن اتر پردیش نے بتایا کہ معمول کے تجربہ کے دوران دو درجن نوڈلس کی پیکٹوں میں جو نیسلے کی جانب سے میگی کے نام سے فروخت کئے جاتے ہیں حد سے زیادہ سیسہ پایا گیا ہے۔ اس محکمہ کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ ان نوڈلس میں سیسہ اجازت یافتہ حد سے7گنا زیادہ مقدارمیں پایا گیا ۔ اجازت یافتہ حد0.01پی پی ایم اور2.5پی پی ایم ہے ۔ جب کہ ان نوڈلس میں سیسہ17.2پی پی ایم پایا گیا۔ سائنسدانوں نے اس میں ملائے گئے اجزا کو مزہ بڑھانے کے لئے ملائے جاتے ہیں حد سے زیادہ مقدار میں پایا ہے ۔

Food inspectors order recall of Maggi noodles, say found excess lead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں