آندھرا پردیش میں جرائم کے واقعات میں اضافہ - رگھوویرا ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

آندھرا پردیش میں جرائم کے واقعات میں اضافہ - رگھوویرا ریڈی

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رگھوویرا ریڈی نے الزام لگایا کہ ایک طرف آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیدو نئے آندھرا پردیش کی تعمیر کا وعدہ کررہے ہیں تو وہی دوسری طرف آندھرا پردیش جرائم والے آندھرا پردیش میں تبدیل ہورہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں ریاست میں جرائم کے واقعات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے نئے دارالحکومت کے لئے اراضی کے حصول میں ہورہی پیچیدگیوں پر عوام سے معافی مانگنے کا چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اننت پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا کہ راپتاڈو میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر کے قتل کے پس پردہ یاستی حکومت کا ہاتھ ہے کیونکہ قتل کے بعد جو حالات پیدا ہوئے اس سے اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں