آندھرا اور تلنگانہ وزرائے اعلیٰ کے فرزندان کا دورہ امریکہ - سرمایہ کاروں کو دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

آندھرا اور تلنگانہ وزرائے اعلیٰ کے فرزندان کا دورہ امریکہ - سرمایہ کاروں کو دعوت

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور تلنگانہ کے ان کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ کے فرزندان سردست ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورہ پر ہیں تاکہ اپنی اپنی ریاستوں کی ترقی کے لئے سرمایہ کارں کو راغب کرسکیں ۔ چندرا بابو نائیدو کے فرزند نارا لوکیش نے جو دو دن قبل ہی امریکہ پہنچے ، کئی غیر مقیم تارکین وطن اور این آر آئی صنعتکارون سے ملاقاتیں کیں ۔ لوکیش نے اپنے دورہ کے پہلے دن حکومت آندھرا پردیش کے آغاز کردہ اسمارٹ ولیج پہل پر بات چیت کی اور دوسرے دن امریکی محکمہ کامرس و تجارت کے ایک عہدیدار ارون کمار سے ملاقات کی ۔ تلگو دیشم پارٹی کے یہاں جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ لوکیش نے ڈائنمگ گلاس مینو فیکچررس کے چیف گزیکٹیو راؤ ملا پ وری اور ایک اور کمپنی ایما جنیشن کے صدر نشین وائی کرشنا سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان پر آندھرا پردیش میں اپنے کاروباری اداروں کے قیام پر بھی زور دیا ۔ وائی کرشنا نے وشاکھا پٹنم میں ایک ترقیاتی مرکز قائم کرنے لوکیش کی درخواست پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔ اسی دوران کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے تاک راما راؤ بھی جو تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور پنچایت راج ہیں، امریکہ پہنچ چکے ہیں اور وہ بھی بہت جلد صنعتکاروں اور سرمایہ داروں سے ملاقاتیں شروع کریں گے ۔ کے تاک راما راؤ امکان ہے کہ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کے علاوہ امریکہ انتظامیہ کے مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اپنے دورہ میں کئی بڑے سرمایہ داروں سے ان کی ملاقاتیں شامل ہیں ۔ کے تارک راما راؤ امکان ہے کہ اپنے دو ہفتے طویل دورہ امریکہ کے دوران نئی ریاست کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔ انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل حیدرآباد میں پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ ہاں! بڑی کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والی ہیں تاہم ان کا ابھی انکشاف نہیں کرسکتا۔

Telangana, Andhra CMs' sons vying to woo investors in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں