افغانستان میں استعمال شدہ فوجی اسلحہ پاکستان کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

افغانستان میں استعمال شدہ فوجی اسلحہ پاکستان کے حوالے

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے پاکستان کو14جنگجو طیارے59فوجی ٹرینر جٹ اور374بکتر بند فوجی گاڑیاں حوالے کیا ہے۔ ان طیاروں اور گاڑیوں کو امریکی دستوں نے قبل ازیں افغانستان اور عراق میں استعمال کیا تھا کانگریس کی داخلی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب جب کہ امریکہ، پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان سے اپنے دستوں کو ہٹالیا ہے جس کے پیش نظر اہم دفاعی اشیا کو ایکسیسیو ڈیفنس آرٹیکل زمرہ کے تحت پاکستان منتقل کردیا ہے ۔ ہندوستان نے ماضی میں فوجی اسلحہ کی منتقلی کی مخالفت کی تھی۔ کیونکہ ہندوستان کا ماننا تھا کہ اسلام آباد ان جنگجو طیاروں کو ضرورت پڑنے پر ہندوستان کے خلاف استعمال کرے گا ۔ کانگریس کے آزادانہ تحقیقی شعبہ کانگریشنل ریسرچ سروس کی جانب سے ترتیب دی گئی داخلی سطح کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان18نیو ایف16C/Dبلاک،52جنگجوفالکن طیارے مالیتی1۔43ملین ڈالر کی خریدی کے لئے مکمل ادائیگی کرے گا یا پھر قومی فنڈ میں سے ادا کرے گا ۔ پاکستان نے100ہار پون آبدوز شکن میزائل500سائیڈو ائنڈر فضا سے فضا میں وار کرنے والے میزائل(95ملین امریکی ڈالر) اور7پھلانکس کلوزین بحری توپیں(80ملین امریکی ڈالر) بھی ادا کردیا ہے ۔ حلیف ممالک کی مدد سے متعلق فنڈ (پینٹگان کے بجٹ میں) کے تحت پاکستان26 Bell 412EPیوٹیلیٹی ہیلی کاپٹرس حاصل کرے گا جس میں نگہداشت کی ذمہ داری کے ساتھ پرزے بھی شامل ہیں ۔ پاکستان کو اس کے قومی فنڈس اور امریکہ کی خارجہ فوجی فنڈنگ سے بھی فوجی آلات حاصل ہورہے ہیں ۔ فوجی آلات میں 60مڈ لائف آپڈیٹ کٹس ایف16A/Bجنگجو طیاروں کے لئے ہے جو 89ملین امریکی ڈالر کے ہیں ۔

US hands over 14 combat aircraft, 59 military trainer jets to Pakistan: report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں