مغرب موسم کی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرہ سے نمٹنے مالیاتی حل تجویز کرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

مغرب موسم کی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرہ سے نمٹنے مالیاتی حل تجویز کرے

لندن
پی ٹی آئی
ہندوستان نے مغرب سے کہا ہے کہ وہ ماضی میں کاربن کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ل ئے ذمہ داری لے اور موسم کی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرہ سے نمٹنے اختراعی مالیاتی حل تجویز کریں ۔ مغرب کو نقصان کے لئے ادائیگی کرنا ہوگا کیونکہ انہوں نے دنیا اور سیارہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی مغربی دنیا کو ذمہ داری لینی ہوگی کیونکہ بہر حال وہ کاربن(CO2) کے اخراج کے ذمہ دار ہیں ۔ وزیر برقی پیوش گوئل نے یہا ں یہ بات کہی ۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک قابل تجدید توانائی مرکز بنانے کے سلسلہ میں ہندوستان کے منصوبوں کا تذکرہ کیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر برقی، کوئلہ اور نئی اور قابل تجدید توانائی نے ہندوستان کے ہر ایک شہری کو بلا رکاوٹ توانائی کی سر براہی کو یقینی بنانے کے لئے ہنوز کوئلہ کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ جسمیں اختراعی صاف توانائی کے لئے مالیہ کی اختراعی راہوں کی تلاش پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کے کئی ماڈلس ہوسکتے ہیں ۔ جس میں طویل میعادی مالیہ کی فراہمی یا کم لاگتی فینانسنگ شامل ہوسکتی ہے ۔ ہندوستان جیسے ممالک کی کوششوں کی تائید میں ان کی دلچسپی میں حقیقی طور پر اخلاص کے حامل ہیں۔ ہندوستان آج فی کس اتنی کوئلہ کی مقدار استعمال کرتا ہے جتناکہ امریکہ150برس قبل کیا کرتا تھا ۔ کم لاگتی شیل گیاس کی دریافت کے بعد آج وہ صاف توانائی اور موسم کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں ۔ وزیر نے اس ہفتہ کے اواخر میں اپنے مختصر دورہ کے دوران یہ باتیں کہی ہیں۔ اس سال کے اختتام میں پیرس میں منصوبہ بند موسم کی تبدیلی کانفرنس کے فریقوں کی ایک بڑی کانفرنس کے دوران ہندوستان کے مقاصد کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انرجی سیکوریٹی ایجنڈہ کا ایک بڑا زاویہ ہوگا ۔ ہندوستان قابل برداشت 2x7پاور کی فراہمی کاپابند ہے ۔ اور اس کے لئے ہم نے ایک محفوظ انرجی تخلیق کی ہے ۔ چنانچہ ہم قابل تجدید توانائی کی کچھ مقدار کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔ تھرمل پاور کو برخاست کرنے کی ہماری کوئی خواہش نہیں ہے ۔ اگر ہم سستی شیل گیاس جیسا ایک انتخاب حاصل ہو تو ہم مکمل طور پر کوئلہ کے استعمال کو ختم کردیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں