لندن - اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی سے نتائج میں بہتری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-18

لندن - اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی سے نتائج میں بہتری

لندن
پی ٹی آئی
اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کے باعث امتحانات کے نتائج میں بہتری آئی ہے۔ لندن اسکول اکنامک میں شائع ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسکولوں میں موبائل فون کی پابندی سے طلباء کو ایک ہفتہ زائد تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے ۔ محققین نے بتایا کہ چار شہروں کے اسکولوں کے نتائج6فیصد زائد حاصل ہوئے ہں جہاں پر موبائل فون پر پابندی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کم آمدنی اور کند ذہن طلباء کے اندر زیادہ بہتری آئی ہے ۔ بی بی سی رپورٹ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ باوجود اس کے کہ نئی موبال فون ٹکنالوجی کے فائدوں کے، فون کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے میں اضطراب ، کم حصولیابی اور نقصان ہے ۔ ہم نے پایا کہ نہ صرف طلبا نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ کند ذہن اور کم آمدنی والے طلباء نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے ترتیب کار لوئیس فلپ بیلینڈراور رچرڈ مرفے نے یہ بات بتائی ۔ ہم نے محسوس کیا کہ اسکولوں میں فون پر پابندی سے یہ طلباء ہفتہ میں ایک گھنٹہ زائد وقت کے ممتاثل تعلیم حاصل کرنے میں اضطراب ، کم حصولیابی اور نقصان ہے۔ ہم نے پایا کہ نہ صرف طلبا نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ کند ذہن اور کم آمدنی والے طلبا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے ترتیب کار لوئیس فلپ بیلینڈر اور رچرڈ مرفے نے یہ بات بتائی ۔ ہم نے محسوس کیا کہ اسکولوں میں فون پر پابندی سے یہ طلباء ہفتہ میں ایک گھنٹہ زائد وقت کے مماثل تعلیم حاصل کرہے ہیں یا پھر ایک سالہ اسکول میں پانچ دن کا اضافہ ہوا ہے ۔

Mobile phone bans improve school exam results, research shows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں