ہندوستان اور چین کے درمیان ڈگریوں کو باہمی طور پر تسلیم کئے جانے پر زور - سمرتی ایرانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

ہندوستان اور چین کے درمیان ڈگریوں کو باہمی طور پر تسلیم کئے جانے پر زور - سمرتی ایرانی

مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی چین کے اپنے اولین دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان عظیم تر اشتراک کے حصہ کے طور پر اعلی تعلیمی ادارہ جات کے ایک کنسورشیم کے قیام کے خیال کی تائید کی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی ڈگریوں کو باہمی طور پر مسلمہ قرار دیا جائے گا ۔ 39سالہ ایرانی چار روزہ دورہ پر چینی حکومت اور یونیسکو کے زیر اہتمام آئی سی ٹی پر بین الاقوامی کانفرنس اور مابعد2015تعلیم کنونشن میں حصہ لینے22مئی کو چین کے مشرقی شہر کوئن داو پہنچیں۔ انہوں نے اعلیٰ چینی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں حالیہ دورہ کے دوران دستخط کردہ معاہدوں پر بعد کے اقدامات پر غوروخوض کیا۔ وزیر نے تعلیمی ڈگری کو باہمی طور پر تسلیم کرنے پر اپنے چینی ہم منصب یانگوئیرن کے ساتھ مذاکرات کئے۔ اس کے علاوہ ٹیچرس ٹریننگ کے لئے اشتراک اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کے ایک کنسورشیم کے قیام پر بات چیت کی ۔ یہاں ہندوستانی سفارتخانہ کے صحافتی اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ ٹیچرس ٹریننگ میں اشتراک دونوں ملکوں کو تعلیم میں اپنے وسیع تجربات کی ساجھے داری میں مددگار ہوگی۔ ایرانی نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ مذاکرات میں اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کے ایک کنسورشیم کے قیام اور رینکنگ یونیورسٹیز کے لئے ان کے متعلقہ نظاموں پر تجربات کی ساجھے ساری پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ان کے مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ تقریباً13000ہندوستانی طلبہ اس وقت چین میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے بیشتر میڈیسن کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔یونیورسٹیوں کو مسلمہ طور پر تسلیم کرنے سے مزید تعلیمی تبادلوں کے لئے توقع ہے کہ راہ ہموار ہوگی ۔ ہندوستانی میڈیکل طلبہ نے ہندوستان میں پریکٹسکی اہلیت کے لئے میڈیکل کونسل آف انڈیا اگزامنیشن میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ یانگ کے علاوہ ایرانی نے چین کے نائب وزرائے تعلیم لیولیمنگ اور دو زہان یوان کے ساتھ بھی مذاکرات منعقد کئے ۔ ان کے مذاکرات میں نئے تعلیمی تبادلہ پروگرام کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کی گئی جن پر مودی کے دورہ کے دوران دستخط کئے گئے تھے اور دونوں ممالک نے نئے شعبہ جات میں اشتراک کو وسعت دینے سے بھی اتفاق کیا ۔ ووکیشنل ایجوکیشن اور ہندوستان اور چین کے درمیان اسکلڈڈیولپمنٹ کے شعبہ میں باہمی اشتراک کے ساتھ نمٹنے کے لئے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے ۔ یادداشت مفاہمت کے فریم ورک کے تحت ہندوستان اور چین نے صلاحیت کی ترقی کے ضمن میں کام کرنے سے اتفاق کیا تھا

Smriti Irani discusses educational consortium, mutual recognition of degrees on maiden China visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں