ہندوستانی نژاد صنعتکار بیورو آف انٹر نیشنل ری سائیکلنگ کے صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

ہندوستانی نژاد صنعتکار بیورو آف انٹر نیشنل ری سائیکلنگ کے صدر منتخب

لندن
پی ٹی آئی
ایک سرکردہ ہندوستانی نژاد صنعتکار کو بیورو آف انٹر نیشنل ری سائیکلنگ کے سربراہ کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے جو ایک عالمی تنظیم ہے ۔ جو ایک پائیدار اور مسابقتی عالمی معیشت میں ری سائیکل ایبلس کی آزادانہ منصفانہ تجارت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جے اینڈ ایچ سیلس (انٹر نیشنل لمٹیڈ) کے صدر نشین رنجیت سنگھ بخشی بروسلز کی ری سائیکلنگ اسوسی ایشن کے صدر کے طور پر دو سالہ میعاد تک کار گزار رہیں گے ۔ یہ انتخاب گزشتہ منگل کو دبئی میں اسوسی ایشنس ورلڈ کنونشن اینڈ اگزیبیشن میں عمل میں آیا تھا۔ بیورو آف انٹر نیشنل ری سائیکلنگ ایک عالمی ری سائیکلنگ انڈسٹری ہے جس کا ہیڈ کوارٹر بروسلز میں ہے۔ یہ اسوسی ایشن خانگی شعبہ سے زائد از700کمپنیوں اور ہندوستان کے بشمول 70 مختلف ممالک سے40نیشنل ٹریڈفیڈریشنس کی نمائندگی کرتی ہے ۔ اس موقع پر بخشی نے مہاتما گاندھی کے مشہور الفاظ کی یاددہانی کرائی۔ جنہوں نے کہا تھا کہ آپ کو دنیا میں دیکھنے کی اپنی خواہش تبدیل کرنا ہوگا ۔ گاندھی جی کا ایقان تھا کہ یہ مقصد صرف اس وقت حاصل کیاجاسکتا ہے اگر آپ دوسروں کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں۔

Indian-Origin Businessman Elected Head of Brussels-Based Global Firm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں