نوبل انعام یافتہ ماہر ریاضی جان ناش سڑک حادثہ میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

نوبل انعام یافتہ ماہر ریاضی جان ناش سڑک حادثہ میں ہلاک

ٹرینٹن
اے پی
ماہر ریاضیات جان فوربس ناش جونیر آج نیو جرسی میں کار کے ایک حادثہ میں اپنی بیوی کے ساتھ ہلاک ہوگئے ۔ جن کی زندگی پر2001میں ہالی ووڈ کی ایک فلم اے بیوٹی فل مائنڈ بنائی گئی تھی ۔ یہ فلم نفسیاتی عارضہ سے ان کی جدو جہد پر مبنی ہے۔ وہ86سال کے تھے ۔ ناش اور ایلیشیا ناش کل ٹیکسی کے ایک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ جوڑا ٹیکسی میں جارہ اتھا جب ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا اور ان کی گاڑی ایک گارڈ ریل اور ایک دوسرے کار کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے بتایا کہ ناش اور الیشیا ٹکسی کے باہر گر پڑے اور انہیں مقام واقعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا ۔ ان کے ایک ساتھی جنہوں نے ناش کے ساتھ اس ہفتہ کے اوائل میں ناروے میں ایک ایوارڈ حاصل کیاتھا بتایا کہ وہ ذریعہ طیارہ اپنے وطن گئے اور انہو ں نے ایر پورٹ سے اک کیاب لی تھی۔ فلم اے بیوٹی فل مائنڈ میں ناش کا کردار ادا کرنے والے رسل نے کہا کہ وہ سکتے میں ہیں ۔ ناش کئی برسوں سے پرسٹن یونیورسٹی سے وابستہ تھے اور حال تک انہوں نے سینئر ریسرچ تھیمٹشن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ انہوں نے 1994میں گیم کیوری اپنے کام کی وجہ سے معاشیات کا نوبل انعام جیتا تھا۔ وزیر اعظم نریند رمودی نے جان نیش کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ایک با صلاحیت دانشورتھے جنہوں نے ریاضی میں گرانقدار تعاون انجام دیا جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

Nobel Prize Winner and Mathematician John F. Nash, Jr. Dies in Car Crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں