تمام شہریوں کی طرح ہندوستانی ہونے پر فخر - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-21

تمام شہریوں کی طرح ہندوستانی ہونے پر فخر - راہول گاندھی

لکھنو/ امیٹھی
یو این آئی
وزیر اعظم کے جاری کردہ ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صد راہول گاندھی نے آج کہا کہ وہ ہر ہندوستانی کی طرح اپنے آپ کے ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنے سہ روزہ امیٹھی دورہ کے اختتام سے واپسی کے بعد لکھنو کے اموسی ایر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گنادھی نے مبینہ طور پر کہا کہ مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی حلقہ امیٹھی کے عوام کے تئیں تفریق کررہے ہیں۔ راہول گاندھی نے مکرر کہا کہ میں تمام ہندوستانی شہریوں کی طرح اپنے آپ کو ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ راہول نے مودی کے بیرونی دوروں کے موقع پر کئے گئے ریمارکس پر کہا کہ مودی نے بیرونی دوروں کے موقع پر کہا ہے کہ جو لوگ ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں وہ ہندوستان میں پید اہونے پر شرم محسوس کرتے تھے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ اب ملک میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد ہندوستانی بہت خوش ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ان کے ریمارکس پر تنقید کی تھی اور اب میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دوسرے ہندوستانیوں کی طرح میں بھی اپنے آپ کے ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ راہول گاندھی نے این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت سے صرف5صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ جب کہ دیگر افراد بشمول کسان اور عام آدمی مصائب کا شکار ہیں ۔ کانگریس قائد نے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت پر امیٹھی کی پسماندگی پر تنقید کی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ حکومت اس علاقہ کے تعلق سے تعصب برت رہی ہے ۔ چاہے وی پی ایم ایس وائی ہو یا ایم جی این آر ای جی اے ہو یا اندرا آواس ہو امیٹھی کو نظر انداز کردیا جارہا ہے ۔ راہول گاندھی نے مبینہ طور پر کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح مجھ سے بدلا لے رہی ہے ۔ راہول گاندھی نے امیٹھی کے میگا فوڈ پارک کو منسوخ کرنے پر کہا کہ میں مرکز سے یہ کہنا چاہون گا کہ اگر آپ کو بدلہ لینا ہی ہے تو مجھ سے لیں نہ کے امیٹھی کے عوام سے بدلہ لیں ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں مخالف کسان اور مخالف غریب عوام مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے اور مستقبل میں بھی ان کے مسائل کو اٹھاتا رہوں گا ۔ راہول گاندھی نے اتر پردیش کی اکھلیش حکومت کی ناکامیوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے یا کسانوں کے مسائل کی خاطر جیل جانے پر بھی کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ گزشتہ د و دنوں کے دوران راہول گاندھی نے نریندر مودی انتظامیہ اور این ڈی اے حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر صفر نشانات دئیے ۔ کانگریس قائد نے بعد ازاں بذریعہ طیارہ لکھنو سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔

I am a proud Indian like everyone else, Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں