سڑکوں کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-21

سڑکوں کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے انفراسٹرکچر کے شعبہ میں3لاکھ کروڑ روپے کے صرفہ سے اس سال سڑکوں کی تعمیر کے پراجکٹ کو ترقی دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ذریعہ ہر دن30کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ این ڈی اے حکومت کی حکمرانی کے ایک سال کی تکمیل کے بعد مرکزی وزیر شوارع ، حمل ونقل نتن گڈ کری نے کہا کہ حکومت کے سڑکوں کی تعمیر کے اختراعی منصوبے کی تکمیل کے لئے3لاکھ کروڑ روپے کے منصوبہ کا مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی حکومت نے گزشتہ سال مئی2014میں جائزہ لیاتھا اس وقت سڑکوں کی تعمیر کی رفتار ہر دن2کلو میٹر تھی اس میں اضافہ کرتے ہوئے آض ہر دن12کلو میٹر کی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں اور ماہ مئی کے اختتام تک شرح بڑھ کر14کلو میٹر فی دن ہوجائے گی ، نتن گڈ کری نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئندہ دو سالوں میں ہر دن30کلو میٹر کی سڑکیں تعمیر کا نشانہ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ قومی شاہراہوں کی تجدید اور ان کو چوڑا کرنے کا منصوبہ ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ 11ہزار کروڑ روپے کے صرفہ سے مذہبی اعتبار سے اہم 4شہروں یا منتوری، گنگوتری ، کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کو جوڑنے والی1000کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کا، چار دھام یاترا پراجکٹ کو منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ کا دسہرہ تک وزیر اعظم افتتاح کریں گے ۔ اس کے علاوہ گڈ کری کی وزارت سرحدی اور ساحلی علاقوں میں 50ہزار کروڑ روپے مالیتی5ہزار کلو میٹر طویل سڑکون کا جال"بھارت مالا" تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔ گنجان آبادی والے قومی دارالحکومت دہلی میں6ہزار کروڑ روپے کے صرفہ دہلی کے قلب میں واقعہ آئی ٹی اور علاقہ سے اتر پردیش کے دسنیا علاقہ تک ایسٹرن بے پاس پراجکٹ کو عنقریب شروع کیاجائے گا۔ اس پراجکٹ کے تحت16لائن والی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی ۔ قومی شاہراہ4پر ٹریفک کے اژدہام کو روکنے کے لئے اس کام کو اندرون3ماہ شروع کیاجائے گا۔ اسی طرح حیدرآباد سے بنگلور اور امرتسر سے کاترا تک اکسپریس وے شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی پی پی۔ ہائبرڈیاای پی سی( انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن) ماڈل کو اندرون چھ ماہ 30ہزار کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ گڈ کری نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لئے جاپان نے2لاکھ کروڑ روپے کا آسان قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ گڈ کری نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ عنقریب ٹوکیو کا دورہ کریں گے ۔ تاکہ اس قرض کی فراہمی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ گڈ کری نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے بینکرس کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں وظائف اور انشورنس شعبہ کے انفراپراجکٹس میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں گے۔ گڈ کری نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں42ہزار کروڑ روپے کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے ۔ ہمیں60ہزار کروڑ روپے کے ٹیکس سے چھوٹ کے بانڈز بھی دئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے پاس1,02,000کروڑ روپے موجود ہین۔ ہماری کل آمدنی تقریبا8ہزار کروڑ روپے ہے اگر ہم اسے20سال کے لئے جمع کردیتے ہیں تو ہر سال اس میں مزید1۔5فیصد کا اضافہ ہوگا اس طرح ہم 1۔5کروڑ روپے کے حامل رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت5000کلو میٹر کی سڑک پراجکٹ کو فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس سے ایک لاکھ کروڑ روپے پر حاصل ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں اندرون15یوم بینکرس کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم اور وزیر فینانس بھی شرکت کریں گے ۔ ہم ای پی سی کے تحت5000کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کرچکے ہیں ۔ گڈ کری نے کہا کہ اس شعبہ میں100فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے لیکن موجودہ سطح پر اتنی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے ۔

Government to award road projects worth Rs 3 lakh crore: Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں